خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 629 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 629

$1944 629 خطبات محمود ان کو دے دیا جائے گا ورنہ یہ انعام ہم کسی اور علاقہ کو دے دیں گے۔کلکتہ والوں نے خود ہی وعدہ کیا ہے۔اس لیے ان کی طرف سے کسی اطلاع کی ضرورت نہیں۔البتہ ہماری طرف سے اجازت ہے کہ اگر وہ چاہیں تو بنگال کی جماعتوں کو ساتھ ملالیں۔حیدر آباد کے حلقہ کے لیے میں سکندر آباد اور حیدر آباد کی جماعتوں کے امراء اور سیکرٹریوں کو ذمہ دار بناتا ہوں کہ وہ ،بمبئی اور مدراس کی جماعتوں کے امراء اور کارکنوں سے مشورہ کر کے اطلاع دیں۔اگر ان جماعتوں نے کہا کہ ہم یہ بوجھ اٹھا سکیں گے تو یہ انعام ان کے پاس رہنے دیں گے۔یا اگر انہوں نے کہا کہ فلاں حد تک اُٹھا سکتے ہیں تو پھر اور قریب قریب کے علاقوں کو ان کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔اور اگر انہوں نے کہا کہ ہم یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے یاوہ اندازہ سے بہت کم اٹھا سکتے ہے ہوں کیونکہ اس طرف جماعتیں بہت کم ہیں تو پھر ہم یہ انعام کسی اور علاقہ کو دے دیں گے۔پس ان سات جگہوں پر میں نے یہ انعام اپنی طرف سے تقسیم کر دیا ہے۔حکم کے طور پر پر نہیں بلکہ ان کی سہولت اور آسانی کے لیے۔کیونکہ خود حلقے مقرر کرنا جماعتوں کے لیے ناممکن تھا تاکہ وہ اس انعام سے محروم نہ رہ جائیں۔ابھی بہت سے علاقے باقی ہیں سیالکوٹ، گجرات، جہلم، سرگودها، لائلپور، ملتان منکمری، جالندھر، ہوشیار پور وغیرہ سیہ سب اضلاع ابھی تک ریز رو کے طور پر رکھے ہیں تا کہ اگر دوسرے حلقوں میں سے بعض یہ پورا بوجھ نہ اُٹھا سکیں اور اُن کے چندوں میں کچھ کمی رہ جائے تو ان علاقوں میں سے کچھ حصہ اُن کے ساتھ ملادیا جائے۔یا اگر کوئی علاقہ یہ بوجھ نہ اٹھانا چاہے تو پھر وہ انعام ریز رو اضلاع کو دے دیا جائے۔متذکرہ علاقوں کے سوا اور بھی کئی علاقے ہیں جن کو میں نے ریزرو کے طور پر رکھ لیا ہے۔پس یہ اعلان میں نے اِس لیے کر دیا ہے تاکہ جن لوگوں کے دلوں میں اس تحریک میں حصہ لینے اور اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا جوش ہے وہ مایوس نہ ہوں۔تراجم کا خرچ پورا ہو چکا ہے۔مگر خالی ترجمہ اُس وقت تک کوئی فائدہ نہیں دے سکتا جب تک چھپ کر اُس کی اشاعت نہ ہو۔اِس لیے ان تراجم کا چھپوانا بھی ترجمہ ہی کا حصہ ہے۔اور جن کو تراجم میں حصہ لینے کا موقع نہیں ملا وہ ان کی چھپوائی میں حصہ لے کر ثواب میں شریک ہو سکتے ہیں۔کیونکہ ترجمہ جب تک چپ نہ جائے بالکل ایسا ہی ہے جس طرح ایک آدمی گونگا ہو اور بات نہ کر سکے ہے