خطبات محمود (جلد 25) — Page 541
$1944 541 محمود ابھی تسلیم کر چکے ہیں کہ اکیلے باپ میں اس دنیا کو پیدا کرنے کی طاقت تھی۔اکیلے بیٹے میں بھی اس دنیا کو پیدا کرنے کی طاقت تھی۔اکیلے روح القدس میں اس دنیا کو پیدا کرنے کی طاقت تھی۔اگر یہ بات درست ہے تو آپ کو یا تو یہ مانا پڑے گا کہ صرف ایک خدا نے یہ سب کام کیا ہے اور باقی دو خدا نکے بیٹھے ہیں۔اور یا یہ کہنا پڑے گا کہ خدا باپ یا خدا روح القدس یا خدا بیٹا اکیلا یہ کام کر سکتا تھا مگر باوجود اس کے کہ ان میں سے ہر ایک اکیلا یہ کام پوری طرح کر سکتا تھا پھر بھی تینوں خدا مل کر اس کام کے کرنے کے لیے لگے ہوئے ہیں۔آسمان اور زمین کو خدا باپ بھی بنا سکتا تھا، خدا بیٹا بھی بنا سکتا تھا، خدا روح القدس بھی بنا سکتا تھا مگر سارے کے سارے مل کر اس کام کو کرنے میں لگے ہوئے ہیں جس کو اکیلا خدا بھی کر سکتا تھا۔آپ انسانوں کے متعلق تو یہ کہتے ہیں کہ اس پنسل کو اگر سارے مل کر اٹھا میں تو یہ پاگل پن کی بات ہے اور خدا کے لیے ہے تو زمین و آسمان کا پیدا کرنا اور اس سلسلہ کو چلانا اس سے بھی زیادہ آسان ہے جتنا کہ آپ کے لیے پنسل اٹھانا آسان ہے۔پھر جب ہماری طاقت کی نسبت کے لحاظ سے جو کام ہمارے لیے آسان ہے اگر ہم اس کو ایک سے زیادہ آدمی مل کر کریں تو یہ پاگل پن ہے۔تو وہ ہستیاں جن کے لیے زمین و آسمان کا پیدا کرنا ہمارے پنسل اٹھانے سے بھی زیادہ سہل ہے۔وہ اگر اس کام ہے کو ایک سے زیادہ مل کر کریں تو کیا یہ ہمارے مذکورہ بالا فعل سے بھی زیادہ پاگل پن کی بات نہ ہو گی ؟ پادری حیران سا ہو گیا اور کہنے لگا آسمانی باتوں میں عقلی دلیل نہیں چلا کرتی۔غرض یہ ایک حقیقت ہے کہ انسان کسی کام کے مطابق اپنی طاقت خرچ کرتا ہے۔حضرت خلیفہ اول ایک شخص کے متعلق فرمایا کرتے تھے کہ مجھے امید نہیں اس کا ایمان محفوظ رہے اور اس کی موجودہ حالت قائم رہے۔یہ ضرور ٹھو کر کھائے گا۔اب تو پتہ نہیں وہ شخص مر گیا ہے پیاز ندہ ہے اس کی کافی زمین تھی اور اچھی خاصی آمدنی تھی۔قریبا خود و شور و پیہ ماہوار آمدنی میں تھی۔ایک زمیندار کے لیے یہ بڑی چیز ہے۔حضرت خلیفہ اول فرمانے لگے جب سے اس کی حالت درست ہوئی ہے اس کا یہ حال ہو گیا ہے کہ کسی کام کو ہاتھ نہیں لگاتا۔دوسروں پر ہی سارا من انحصار رکھتا ہے۔فرمایا میں نے ایک دفعہ اس سے پو چھا جب تم باہر سفر پر جاؤ لی تو ضرور کرتے ہو؟ گے۔کہنے لگا ہاں مولوی صاحب اس کے بغیر عزت قائم نہیں رہتی۔میں اپنا سامان قلی سے ولى