خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 536 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 536

خطبات محمود 536 $1944 ہماری کمزوریاں روز بروز دشمنوں پر ظاہر ہوتی جاتی ہیں۔اگر آج ہمارے لیے آسمان سے نصرت نازل نہ ہو ، رحمت نازل نہ ہو اور اللہ تعالیٰ کا فضل اور بخشش نازل نہ ہو تو دنیا میں ہمارا کوئی ٹھکانہ نہیں۔اگر ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو آج جذب نہیں کر سکتے، اگر اُس کی رحمتوں کو آج جذب نہیں کر سکتے تو ہمارے لیے زمین کی سطح کی نسبت قبروں کی لحدیں زیادہ اچھی ہیں اور ہماری زندگیاں بے حقیقت اور بے فائدہ ہیں۔بلکہ ہماری زندگی کا ایک ایک لمحہ ہمارے لیے عار اور اسلام کے لیے ننگ کا موجب ہے۔پس آؤ! ان دنوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اندر ایسی تبدیلی پیدا کریں، خدا تعالیٰ کے حضور اس طرح گڑ گڑا کر دعائیں کریں کہ وہ رحیم و کریم ہستی ہماری بے بسی اور بے کسی پر رحم کرتے ہوئے ہمارے کسی عمل کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے فضل سے ہماری کسی کوشش کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے احسان سے اور محض اپنی بخشش سے ہمارے ہاتھوں سے اُس مقصد کو پورا کرا دے جس کے پورا کرنے کے لیے اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو م بھیجا۔اور جس کے لیے آج سے تیرہ سو سال قبل برگزیدہ ترین انسان اور نبیوں کے سردار محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اُس نے قرآن کریم نازل فرمایا تھا۔کاش! ہمیں یہ توفیق عطا ہے ہو کہ ہم اُس سے دعائیں کریں جنہیں اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور ہماری مشکلات کو دور فرمائے اور ہم اپنی موتوں سے پہلے اُس کے جلال کو ظاہر ہوتا ہوا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کی حکومت کو دنیا میں قائم ہوتے ہوئے دیکھ لیں۔امِيْنَ اللَّهُمَّ أَمِيْنَ"۔(الفضل 10 ستمبر 1944ء) 1 :المومن:61