خطبات محمود (جلد 25) — Page 504
خطبات محمود 504 $1944 میں اِس خطبہ کے ذریعہ جماعت کو اس بات کے لیے تیار کرنا چاہتا ہوں کہ ابھی۔ہندوستان کی جماعتی تبلیغ کے مراکز کی طرف وہ اپنی توجہ پھیر لے۔اور ابھی سے ایسی مضبوط بنیاد تیار کر لی جائے کہ جب ہمارے مبلغ تیار ہو جائیں تو ہندوستان کے تمام علاقوں پر یک لخت تبلیغی دھاوا بولا جاسکے۔اور جو دلوں کا لوہا عذاب الہی کی آگ سے نرم ہو رہا ہے۔اُس کو پیشتر اس کے کہ وہ ٹھنڈا ہو کوٹ لیا جائے۔کیونکہ جب تک لوہا گرم ہو اُس کو کوٹنا ہے آسان ہوتا ہے۔مگر جب وہ ٹھنڈا ہو جائے تو پھر اُس کو کوٹنا بڑا مشکل ہو جاتا ہے"۔(الفضل 14 اگست،1944ء) 1 : آل عمران: 97 2 : مسند احمد بن حنبل، جلد 1، صفحہ 399 نمبر 2158 مسند اہل بیت مسند عبد اللہ بن عباس بیروت لبنان 1994ء میں "مَنْ بَنی لِلَّهِ مِسْجِدًا وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ لِبَيْضِهَا بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ" کے الفاظ ہیں۔3 : بھٹ تیتر : ایک قسم کا تیتر جس کا رنگ سیاہی مائل ہوتا ہے۔(بھٹ: غار۔کھوہ) 4 بخاری کتاب بدء الوحی۔باب گیف كَانَ بَدْءُ الْوَحْيِ إِلَى رَسُولِ الله۔: بخاری کتاب الادب باب رَحْمةِ الولد و تقبيله و معانقته 6 : تذکرہ صفحہ 50۔ایڈیشن چہارم میں يَنْصُرُكَ کے الفاظ آتے ہیں۔