خطبات محمود (جلد 25) — Page 449
$1944 449 (26) خطبات محمود ہمارے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر بلند مقام وشان رکھنے والا دنیا میں اور کوئی انسان نہیں (فرمودہ 7 جولائی 1944ء بمقام ڈلہوزی) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو تعلیم دی ہے اُس کا بنیادی اصول انسانوں میں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عشق ہے۔اللہ تو اللہ ہی ہے۔اس کے ساتھ تو کسی مخلوق کی کوئی نسبت ہی نہیں ہو سکتی۔اور نہ دونوں کا آپس میں کوئی جوڑ اور مقابلہ ہو سکتا ہے۔جہاں تک بنی نوع انسان کا تعلق ہے ہمیں یہ سبق گھٹی میں پلایا گیا ہے ہے، بار بار اس پر زور دیا گیا ہے اور بڑے تکرار اور تواتر سے اس کو بیان کیا گیا ہے۔یہاں تک کہ یہ سبق ہمارے رگ وریشہ اور ہمارے جسم کے ذرہ ذرہ میں داخل ہو گیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ بلند مقام رکھنے والا اور آپ سے زیادہ بلند شان رکھنے والا دنیا میں اور کوئی انسان نہیں۔مجھے وہ نظارہ خوب یاد ہے کہ لاہور میں آریہ سماج نے ایک جلسہ کیا اور اس جلسہ کے متعلق بار بار پہلے ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب کی معرفت اور پھر تحریراً انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے درخواست کی کہ آپ بھی ان سوالات کے متعلق