خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 423 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 423

$1944 423 خطبات محمود ناواقف ہوں گے اس لیے وہ احمدیت کو بدل ڈالیں گے۔پس ہماری جماعت اس وقت ایک نہایت ہی نازک مرحلہ پر آپہنچی ہے اور ضروری ہے کہ ہم اپنے دانتوں میں زبان دبا کر اور پوری طرح کمر کس کر ہندوستان میں اپنی تبلیغ کو وسیع کرنے کے لیے کھڑے ہو جائیں اور کوشش کریں کہ آئندہ ایک صدی تک بیرونی ممالک میں احمدیوں کی تعداد جس نسبت سے ترقی کرے اُس سے کئی گنا بڑھ کر ہندوستان میں ہماری جماعت پھیلے۔گویا بیرونی ممالک کے مقابلہ میں زیادہ سرعت سے ہندوستان میں احمدیت پھیلنا شروع کر دے۔کیونکہ ہندوستان ہی وہ ملک ہے جس کے رہنے والے اردو زبان جانتے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں کو زیادہ سمجھ سکتے ہیں، جو بار بار قادیان آسکتے ہیں، جو ہم سے مل کر دینی مسائل کو عمدگی سے سیکھ سکتے ہیں، جو ہماری تربیت کے زیر اثر دوسروں تک دین کی باتیں پہنچا سکتے ہیں، جن کے علماء ہماری نگرانی میں تیار ہو کر دین کی حقیقت کو اچھی سمجھ سکتے ہیں اور دوسروں کو سمجھا سکتے ہیں۔ایسی صورت میں یہ وہی بات ہے کہ جب ہندوستان میں احمدیوں کی کثرت ہو گی تو باقی ممالک کے لوگ اگر دین سیکھنا چاہیں گے تو ہندوستان کے لوگوں سے ہی سیکھیں گے اور وہ اپنے آپ کو دینی امور میں ہندوستان کا تابع سمجھیں گے۔لیکن اگر بیرونی ممالک میں احمدیوں کی تعداد بڑھتی چلی گئی اور ہندوستان میں احمدیوں کی تعداد کم رہی تو وہ سمجھیں گے کہ اب ہم لوگ اس بات کا حق رکھتے ہیں کہ دین کے معاملات میں دخل دیں اور چونکہ وہ خود دینی باتوں سے پورے واقف نہ ہوں گے اس لیے نتیجہ یہ ہو گا کہ دین بدل جائے گا اور اس میں غلط باتیں شامل ہو جائیں گی۔پس یہ ایک نہایت خطرناک موقع پیدا ہو گیا ہے جس سے میں جماعت کو ابھی سے ہوشیار کر دیتا ہوں۔میں نے متواتر جماعت کو تبلیغ کی طرف توجہ دلائی ہے۔مگر میں دیکھتا ہوں ابھی تک ہماری جماعت میں تبلیغ کا احساس پیدا نہیں ہوا۔آج میں پھر ان کے سامنے یہ بات کھول کر رکھ دیتا ہوں کہ اگر جماعت نے تبلیغ کی طرف توجہ نہ کی اور اگر ہندوستان کی جماعت اس میدان میں بیرونی ممالک سے کئی گنا نہ بڑھ گئی تو دین خطر ناک ہاتھوں میں چلا ہے جائے گا اور پیشتر اس کے کہ وہ پینے اس پر مُرجھانے کے آثار ظاہر ہونے شروع