خطبات محمود (جلد 25) — Page 404
$1944 404 خطبات محمود خدا تعالیٰ کا بھیجا ہوا ہو گا تو رسول بھی ہو گا۔پھر یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کسی کو رسول بنا کر بھیجے اور وہ لوگوں کو خدا تعالیٰ کی خبر نہ پہنچائے اور چپ چاپ گھر میں بیٹھ رہے۔وہ نبی کیسا۔وہ تو جہنمی ہو گا۔بات یہ ہے کہ دنیا کی اصلاح کے لیے مامور ہونے والا جب خدا تعالیٰ کے سامنے کان سے کام لیتا ہے تو رسول ہوتا ہے، جب خدا کی بات پہنچانے کے لیے بندوں کے پاس بھیجا جاتا ہے اور زبان سے کام لیتا ہے تو نبی ہوتا ہے۔گویا کان کے لحاظ سے رسول ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کی بات زبان کے ذریعہ پہنچانے کے لحاظ سے نبی۔اور یہ ہو نہیں سکتا کہ ایک بندہ خدا تعالی کی بات کان سے نئے مگر لوگوں کے سامنے اس کی زبان نہ چلے۔جسے خدا تعالی نبی کی بناتا ہے وہ زبان بھی ضرور ہلاتا ہے۔ورنہ جو یہ دعوی کرے کہ مجھے خدا نے لوگوں کی اصلاح کے لیے بھیجا ہے مگر لوگوں کو خدا کی بات نہ پہنچائے وہ مفتری ہو گا نبی نہ ہو گا۔یہ ساری ہے مشکلیں عربی زبان کے نہ سمجھنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔اسی طرح جو شخص نبوت کا دعوی اس بناء پر کرتا ہے کہ خدا تعالی نے قرآن کریم می میں بیان کیا ہے کہ نبی آتے رہیں گے اُس سے پوچھنا چاہیے کہ تمہاری صداقت کے دلائل کیا دیے ہیں ؟ کیونکہ خدا تعالیٰ کسی کو ہلا دلیل نہیں بھجوایا کرتا۔ایک دفعہ تیما پوری قادیان میں آیا تو مجھ سے کہنے لگا میں مامور ہوں آپ مجھے مانیں۔میں نے کہا خدا تعالیٰ نے آپ کی سچائی کی کیا دلیل پیش کی ہے کہنے لگانشان بعد میں ظاہر ہوں گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوی کے وقت کیا دلائل پیش کیے تھے میں نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پھبتی تھی کہ آپ خدا تعالیٰ کے مامور اور مرسل ہونے کا دعوی کریں۔آپ کو خدا تعالیٰ نے ایسا مضبوط کریکٹر دیا تھا جو سارے علاقہ میں شائع اور معروف تھا اور ہر شخص جانتا تھا کہ ممکن ہی نہیں کہ آپ نَعُوذُ بِاللہ جھوٹ بولتے۔جب صبح کو آپ نے دعوی کیا تو چونکہ رات کو سونے تک آپ کو سارے علاقہ میں صادق یقین کیا جاتا تھا اس لیے قوم کو تسلیم کرنا پڑا کہ آپ نے خدا پر بھی جھوٹ نہیں بولا اور جو شریف الطبع انسان تھے انہوں نے پہلے ہی آپ کو مان لیا۔پس یہ دلیل تھی جو معجزات سے پہلے خدا تعالیٰ نے آپ کو مہیا کر کے دی۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے