خطبات محمود (جلد 25) — Page 391
$1944 391 خطبات محمود اگر استاد نالائق ہیں اور وہ قوم کے نوجوانوں کی عمریں تباہ کرتے ہیں۔یہ لوگ تو سلسلہ کے کار کن ہیں اور اس کام کو دیانت داری کے ساتھ کرنے کی صورت میں ان کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے جنت کا وعدہ ہے۔اِس خدمت کا معاوضہ صرف وہ تنخواہ ہی نہیں جو ان کو ملتی ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعامات کا وعدہ بھی ہے۔مگر وہ اطاعت اور فرمانبر داری اُن لوگوں جتنی بھی نہیں کرتے جو صرف تنخواہ کے لیے کام کرتے ہیں۔جو لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے جنت اور انعامات کے وعدوں کے باوجود اور متقی، مخلص اور مومن کہلانے کے باوجو د اوقات کو ضائع کرتے اور اپنے لڑائی جھگڑوں میں قوم کے نوجوانوں کی عمریں تباہ کرتے ہیں ان سے زیادہ بے ایمان کون ہو سکتا ہے۔انہوں نے دولتیاں مار مار کر ثابت کر دیا ہے کہ بعض انسان جانوروں سے بھی بدتر ہوتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے فرمایا أولياكَ كَالأَنْعَامِ بَل هُم أَضَلُّ 2 اور انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ واقعی بعض انسان جانوروں سے بھی بدتر ہوتے ہیں۔میں ایسے لوگوں کو پھر متنبہ کرتا ہوں جیسا کہ تھوڑا ہی عرصہ ہوا میں پہلے بھی توجہ ہے دلا چکا ہوں کہ سلسلہ مقدم ہے سب انسانوں پر۔سلسلہ کے مقابلہ میں کسی انسان کا کوئی لحاظ نہیں کیا جائے گا۔خواہ وہ کوئی ہو۔حتی کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بیٹا بھی مجرم ہو تو اُس کا بھی لحاظ نہیں کیا جائے گا۔کوئی انسان بھی سلسلہ سے بالا نہیں ہو سکتا۔اسلام اور قرآن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی بالا ہیں۔اسی طرح احمدیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی بالا ہے۔اسلام اور احمدیت کے لیے اگر ہمیں اپنی اولادوں کو بھی قتل کرنا پڑے تو ہم اپنے ہاتھوں سے قتل کر دیں گے۔لیکن سلسلہ کو قتل نہ ہونے دیں گے۔پس تم اپنے اندر سلسلہ کی صحیح اطاعت اور فرمانبرداری کا مادہ پیدا کرو۔اگر تم چاہتے ہو کہ خدا تعالیٰ کا فضل تم پر نازل ہو، اگر تم چاہتے ہو کہ بے دینوں کی موت نہ مرو اور ایسے مقام پر کھڑے نہ ہو کہ موت سے پہلے اللہ تعالیٰ تم کو مرتدین میں داخل کر دے تو اپنے اندر صحیح اطاعت اور فرمانبرداری کا مادہ پیدا کرو۔احمدیت یقیناً خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔احمدیت ایک ایسی دھار ہے کہ جو بھی اس کے سامنے آئے گا وہ مٹادیا جائے گا۔یہ تلوار کی دھار ہے اور جو بھی اس کے سامنے کھڑا ہو گا وہ ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے گا۔خدا تعالی ہے