خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 39 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 39

$1944 39 خطبات محمود دوسرے درجہ کی برکت سے ہی حصہ لے لیں تو اُس وقت وہ دوسرے درجہ کی برکت بھی جاچکی ہو گی۔پھر وہ اس بات پر افسوس کرنے لگ جائیں گے کہ ہمیں دوسرے درجہ کی برکت سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہ ملا اور جو تیسرے درجہ کی برکت ان کے سامنے ہو گی اس سے کوئی ہے فائدہ نہ اُٹھائیں گے۔آخر جب وہ فیصلہ کریں گے کہ چلو اگر دوسرے درجہ کی برکت نہیں ملی تو تیسرے درجہ کی برکت سے ہی فائدہ حاصل کریں تو اس وقت تیسرے درجہ کی برکت بھی ہے جاچکی ہو گی اور چوتھے درجہ کی برکت آچکی ہو گی۔اُس وقت وہ پھر تیسرے درجہ کی برکت سے فائدہ نہ اٹھانے پر افسوس کریں گے اور افسوس کرتے چلے جائیں گے مگر انہیں یہ خیال ہے نہیں آئے گا کہ وہ اب چوتھے درجہ کی برکت سے ہی فائدہ حاصل کر لیں۔آخر ایک لمبے عرصہ کے بعد جب ان کے دل فیصلہ کریں گے کہ اگر تیسرے درجہ کی برکات سے ہم حصہ نہیں لے سکے تو چوتھے درجہ کی برکت سے ہی فائدہ اٹھائیں تو اس وقت چوتھے درجہ کی برکت بھی آسمان پر جا چکی ہو گی۔پھر وہ چوتھے درجہ کی برکات نہ ملنے پر افسوس کریں گے اور یہ ہے زمانہ افسوس اتنا لمبا ہو گا کہ اس عرصہ میں وہ پانچویں درجہ کی برکت سے بھی فائدہ نہ اٹھا گے۔آخر جب وہ فیصلہ کریں گے کہ اگر ہمیں پہلے درجہ کی برکت نہیں ملی، دوسرے درجہ کی ہے برکت نہیں ملی، تیسرے درجہ کی برکت نہیں ملی، چوتھے درجہ کی برکت نہیں ملی تو آؤ ہم پانچویں درجہ کی برکت سے ہی فائدہ حاصل کریں تو کیا دیکھیں گے کہ وہ پانچھ میں درجہ کی برکت بھی گزر چکی ہے۔غرض جیسے جیسے خدا تعالیٰ نے مختلف زمانوں میں مختلف برکات رکھی ہیں اور ان برکات کے مختلف مدارج مقرر کیے ہیں اس طرح دو برکات ظاہر تو ہوتی رہیں گی مگر ہے ایسے لوگ جو وقت پر کسی چیز کی پوری اہمیت نہیں سمجھتے جب وقت گنوا دیتے ہیں اُس وقت توجہ کرتے ہیں۔پہلی برکت کے نہ ملنے کا دوسری برکت کے زمانہ میں افسوس کرتے ہیں اور دوسری برکت کے نہ ملنے کا تیسری برکت کے زمانہ میں افسوس کرتے ہیں اور تیسری برکت کے نہ ملنے کا چوتھی برکت کے زمانہ میں افسوس کرتے ہیں اور چوتھی برکت کے نہ ملنے کا منی پانچویں برکت کے زمانہ میں افسوس کرتے ہیں اور پانچویں برکت کے نہ ملنے کا چھٹی برکت کے زمانہ میں افسوس کرتے ہیں اور اس طرح یہ سلسلہ چلتا چلا جاتا ہے مگر وہ کسی ایک برکت سے ہے