خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 387 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 387

$1944 387 (21) خطبات محمود اطاعت ، اطاعت، اطاعت خلاصہ ہے دین کا فرموده 2 / جون 1944ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "دنیا میں ہر کام کے لیے کچھ رستے ہوتے ہیں اور اُن رستوں کے بغیر کسی جماعت کا ترقی کرنا بالکل ناممکن ہوتا ہے۔قومی ترقی کے رستوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جو قومی کارکن اور جماعتی خادم ہوں اُن کے اندر اطاعت اور فرمانبرداری کا مادہ پایا جائے۔جب اطاعت اور فرمانبرداری کا مادہ پوری طرح نہ پایا جائے جماعتی کام کبھی ترقی نہیں کر سکتے۔جماعتوں کے سرے ہمیشہ مضبوط ہاتھوں میں نہیں ہو سکتے۔کبھی یہ ایسے ہاتھوں میں ہوتے ہیں جو مضبوط ہوتے ہیں اور کبھی ایسے ہاتھوں میں جو کمزور اور نرم ہوتے ہیں۔جس وقت یہ رشتہ مضبوط دل والے آدمی کے ہاتھ میں ہو اطاعت سے گریز کرنے والے یا تو اپنا رویہ بدل لیتے ہیں یا علیحدہ کر دیے جاتے ہیں۔مگر جب یہ رشتہ کسی ایسے آدمی کے ہاتھ میں ہو جو کمزور دل کا ہے ہو تو اُس وقت ایسے سرکش لوگ جماعتوں کو توڑنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں خواہ اُن کی نیتیں کیسی ہی نیک اور اعلیٰ کیوں نہ ہوں۔پس جماعتی ترقی کے لحاظ سے اطاعت اور فرمانبرداری کا مادہ کارکنوں میں ہونا نہایت ہی ضروری ہوتا ہے۔اسی لیے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے