خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 383 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 383

$1944 383 محمود تو دیکھو! ہندہ نے اسلام کی صداقت کے متعلق اُس وقت کیا ہی لطیف جواب دیا۔یہی جواب ہم آج بھی دے سکتے ہیں کہ اگر دنیا کی پیدائش کا یہ سلسلہ ، اگر دنیا کا ذرہ ذرہ، اگر دنیا کے کو ملے اور تارکول اور کیمیائی مرکبات اور گرمی سردی کا اثر ، اگر میٹر کا پھیلنا اور تنگ ہونا، اگر ستاروں اور سورج اور چاند کی شعائیں اور ان کے اثرات جو خدا نے پیدا کیے ہیں ان سے یورپ اپنی ناواقفیت کی وجہ سے یا جہالت کی وجہ سے یا شرارت اور فتنہ وفساد کی نیت سے ایسے دلائل اخذ کر سکتا ہے جو خدا کے کلام کو لوگوں کی نگاہوں میں باطل ٹھہرانے والے ہوں تو کیا اگر مسلمان سچے دل سے کائناتِ عالم کے اس سلسلہ پر غور کریں گے تو یہ سورج اور یہ چاند اور یہ ستارے اور یہ کیمیکل اجزاء اور یہ گرمی اور سردی کے اثرات اور یہ مادے کا پھیلنا اور تنگ ہونا جن کا خالق خدا ہے، جن کا مالک خدا ہے، جن کو نیست سے ہست میں لانے والا خدا ہے اُس کی صفات کو کائنات کا یہ ذرہ ذرہ اُسی طرح ظاہر نہیں کرے گا جس طرح سورج اور چاند اور ستارے اپنی روشنی ظاہر کر رہے ہیں؟ اگر کافروں کے ہاتھ میں یہ چیزیں بولنے لگ جاتی ہیں تو کس طرح ممکن ہے کہ دنیا کا ایک ایک ذرہ ہمارے ہاتھ میں آکر خدا کی تائید میں نہ بولنے لگ جائے۔بلکہ سچی بات تو یہ ہے کہ جس طرح یہ چیزیں ہمارے ہاتھ میں ایک سال کے اندر اندر بول سکتی ہیں یورپ کے ہاتھ میں اس طرح عو سال میں بھی نہیں بول سکتیں۔کیونکہ یورپ ان چیزوں سے جھوٹی گواہی دلوانا ہے چاہتا ہے اور جھوٹی گواہی دلوانا مشکل ہوتا ہے۔لیکن ہم ان چیزوں سے سچی گواہی دلوائیں ہے گے اور سچی گواہی دلوانا بہت آسان ہوتا ہے۔پس یہ دو بہت بڑے کام ہیں جو اس وقت ہمارے سامنے ہیں۔جہاں تک یورپ کے فلسفہ پر اسلامی احکام کی فوقیت کو ثابت کرنے کا مسئلہ ہے ہم نے کالج کی داغ بیل رکھ دی ہے۔لیکن ابھی ہم نے اس کالج کو ڈگری کالج بنانا ہے۔پھر ایم اے تک پہنچانا ہے۔پھر ڈاکٹری کی تعلیم کا اِس میں انتظام کرنا ہے۔پس بہت بڑا کام ہے جو ہمارے سامنے ہے اور بہت بڑی قربانیاں ہیں جن میں ہماری جماعت نے ابھی ہے۔یہی وجہ ہے کہ میں بار بار قربانیوں کی تحریک کر رہا ہوں اور بار بار جماعتوں سے کہہ رہا ہوں کہ وہ اپنے ایمانوں کا جائزہ لیں، صدق وصفا کا وہ نمونہ دکھائیں جو لینا