خطبات محمود (جلد 25) — Page 308
محمود 308 $1944 قبل دکھائی گئی تھی جلسہ سے چند روز قبل آپ کے ایک مرید کو دکھائی گئی۔یہ گویا ایک اشارہ تھا اس امر کی طرف کہ اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا وقت آگیا ہے۔تو ہمارے لیے ہر حال میں خوشی ہی خوشی ہے۔ہر بلا کیں قوم را حق داده اند زیر آن گنج کرم بنهاده اند اسی طرح اس فساد کے ذریعہ سے میرا ایک الہام بھی پورا ہواجو د ہلی کے جلسے۔دن پہلے ہوا تھا جو یہ ہے يَدُ اللهِ فَوْقَ ایدیھم خدا کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر۔اس الہام میں خبر دی گئی تھی کہ جلسہ کے فساد کے موقع پر چند احمدی سینکڑوں پر بھاری ثابت ہوں گے اور ہر جگہ ان کو فتح نصیب ہو گی۔کیونکہ جہاں ان کو لڑنا پڑے گا وہاں خدا تعالیٰ کا ہاتھ ان کی مدد کے لیے ان کے ساتھ اٹھے گا۔چنانچہ جلسہ پر جن لوگوں نے یہ نظارہ دیکھا کہ کس طرح ہے ضرورت کے موقع پر جب احمدی آگے بڑھتے تھے تو آٹھ دس کے مقابل پر سینکڑوں دہلی والے جن میں پٹھان طالب علم بھی شامل تھے سر پر پاؤں رکھ کر بھاگے جاتے تھے۔یہ اسی وجہ سے تھا کہ نوجوانوں کے ہاتھ پر خدا کا ہاتھ تھا۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ۔ہم پر تو ان پتھروں کا پڑنا بھی خدا تعالی کی ہستی کا ثبوت ہے۔سلسلہ کی صداقت اور ایمان کی زیادتی کا موجب ہے۔مگر اس میں ہماری جماعت کے لیے ایک سبق ہے۔یہ خرابیاں جو مسلمانوں میں آج نظر آتی ہیں ان کے ازالہ اور علاج کی یہی صورت ہے کہ احمدیت کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جائے۔اس کے سوا اس گندی حالت کو بدلنے کی کوئی صورت نہیں۔ہر ایسی حرکت ہمارے لیے ایک حجت ہے کہ ہم نے اپنے فرض کی ادائیگی میں کو تاہی اور غفلت سے کام لیا ہے۔اگر ہم دہلی والوں تک اسلام کی تعلیم اور احمدیت کی روشنی کو پھیلاتے تو پھر آج وہاں کے لوگ پتھر نہ مارتے بلکہ درود بھیجنے والے ہوتے۔اِس لیے دوستوں کو چاہیے کہ پہلے سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ احمدیت کی تبلیغ میں لگ جائیں۔میں لاہور کی جماعت کو تبلیغ کی طرف توجہ دلا کر آیا تھا اور وہاں تھوڑے ہی عرصہ میں کئی لوگوں نے بیعت کی ہے حالانکہ ابھی پورے طور پر