خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 188 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 188

$1944 188 خطبات محمود إِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ تیرے ماننے والے قیامت تک تیرے منکروں پر غالب رہیں گے۔پس یہ وعدہ ہے جو خدا تعالیٰ نے میرے ساتھ کیا۔اگر میں آج ہی مر جاؤں تب بھی میں اس الہام کے سچا ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں کروں گا۔اگر میں آج ہی قتل ہو جاؤں تو بھی مجھے کوئی شبہ نہیں ہو گا کہ میرے ساتھ خدا کا یہ وعدہ ہے کہ میرے ماننے والے ہمیشہ میرے منکروں پر غالب رہیں گے۔ہاں اگر کبھی یہ ثابت ہو جائے کہ میرے ماننے والے مغلوب ہو گئے ہیں اور انکار کرنے والے غالب آگئے ہیں تب بے شک تم سمجھ لو کہ میں نے خدا پر افترا کیا اور جھوٹ بولا۔لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا۔زمین و آسمان ٹل سکتے ہیں مگر جو میرے ہاتھ پر بیعت کرنے والے ہیں وہ میرے منکروں سے کبھی مغلوب نہیں ہو سکتے۔خدا اُن کو اُن کے مخالفوں پر قیامت تک غالب رکھے گا"۔اس موقع پر کسی شخص نے بلند آواز سے نعرہ تکبیر لگانا چاہا۔جس پر حضور نے اظہار ناراضنگی کرتے ہوئے فرمایا۔"جمعہ میں بولنا منع ہے۔خبر دار ! کوئی شخص نعرہ مت لگائے۔معلوم نہیں احرار نے یہ کیسی گندی عادت لوگوں میں پیدا کر دی ہے۔ہمیں تو دوسرے مواقع پر بھی ایسا نہیں کرنا ہے چاہیے، کجا یہ کہ جمعہ کا دن ہو اور خطبہ کی حالت میں نعرہ تکبیر بلند کیا جائے۔یاد رکھو خطبہ عبادت کا حصہ ہوتا ہے۔اسی لیے اللہ تعالیٰ نے جمعہ کی نماز کی دو رکعتیں رکھی ہیں۔باقی دو رکعتوں کی جگہ خطبہ رکھ دیا۔پس خطبہ بھی عبادت کا ایک حصہ ہوتا ہے اور اس میں بولنا جائز نہیں ہوتا۔پھر یہ بھی تو سوچو کہ اگر اس طرح جوش اپنے سینوں سے نکال دیا جائے تو دل سرد ہو جاتا ہے۔حالانکہ انسان کو اپنے دل میں محبت کی ایسی آگ سلگانی چاہیے جو اُسے خدا کے قریب کر دے۔تو میں جس چیز پر قائم ہوں اُس کو دیکھتے ہوئے میرے دل میں قدر تا درد پیدا ہوتا ہے کہ معلوم نہیں میری کتنی زندگی ہے اور کب اسلام کی فتح کا دن آنے والا ہے۔بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ سے اسلامی علوم کی ایک بہت بڑی بنیاد قائم کر دی ہے اور میرے لیکچروں اور میری کتابوں میں بہت سے علم پائے جاتے ہیں۔لیکن پھر بھی میں نے ان می