خطبات محمود (جلد 25) — Page 1
$1944 1 -------- 1 محمود خطبات اپنے اندر صحابہ کے سے آداب اور قوت ایمان پیدا کرو (فرمودہ 7 جنوری 1944ء بمقام لاہور) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہو گا جلسہ سالانہ کے معا بعد جو مجھے یہاں آنا پڑا تو کچھ اس کی وجہ سے، کچھ رستہ کے گردو غبار کی وجہ سے اور کچھ اس وجہ سے کہ جلسہ کے کام کے نتیجہ میں میرا گلا پہلے ہی خراب ہو رہا تھا، یہاں آکر مجھے کھانسی اور نزلہ کی شکایت ہو گئی اور کل سے تو نزلہ کی شکایت میں پھر تیزی پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے میں باہر نمازیں پڑھانے کے لیے بھی نہیں آسکا۔اس وجہ سے اور اس وجہ سے بھی کہ میری ایک بیوی (مریم صدیقہ بیگم) کا آج گلے کا آپریشن ہوا ہے اور مجھے ان کا حال معلوم کرنے کے لیے جلدی جانا ہے میں مختصر خطبہ ہی پڑھا سکتا ہوں اور اس مجبوری کی وجہ سے نماز کے بعد بھی بغیر دوستوں سے مصافحہ کیے مجھے واپس جانا ہو گا۔گویا 20، 25 منٹ یا آدھ گھنٹہ میں میں یہاں سے اِنْشَاءَ اللهُ تعالی روانہ ہو جاؤں گا۔اس لیے جیسا کہ میں نے بتایا ہے میں نہایت ہی مختصر الفاظ میں خطبہ کہہ سکتا ہوں اور چونکہ میری آواز دور نہیں جاسکتی اس لیے جب تک لاؤڈ سپیکر کام کرے گا