خطبات محمود (جلد 24) — Page 97
$1943 97 (11) خطبات محمود احمدیت کے دنیا میں غالب آجانے کے حقیقی معنی کیا ہیں؟ (فرمودہ 2 اپریل 1943ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: یہ زمانہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے ایک غیر معمولی زمانہ ہے جس کی مثال پہلے زمانوں میں کسی جہت میں بھی نہیں ملتی۔مثلاً ہم دیکھتے ہیں کہ جہاں تک سیاست کا تعلق ہے اس سے پہلے کبھی بھی دنیا سیاسی مقاصد کے لئے ایک جگہ پر جمع نہیں ہوئی۔میرا یہ مطلب نہیں کہ سیاسی لحاظ سے اتحاد خیال کبھی نہیں ہوا۔یہ تو آج بھی نہیں۔بلکہ میرا مطلب یہ ہے کہ سیاسی گتھیوں کو سلجھانے کے لئے کبھی اس سے پہلے ساری دنیا کے نمائندے اکٹھے نہیں ہوئے تھے۔کسی زمانہ میں ایشیا میں سیاست کا زور رہا ہے اور ایشیائیوں نے دنیا پر حکومت کی ہے۔مگر اس وقت امریکہ ابھی دریافت ہی نہ ہوا تھا۔افریقہ کے قبائل وحشی تھے۔یورپ کا اکثر حصہ بھی جاہل اور وحشی تھا۔اور جو حصہ کسی قدر علم سے واقف اور بہرہ ور تھا اسے ایشیا سے کسی قسم کی ہمدردی اور تعلق نہ تھا۔پس ایشیا کے لوگ جب کبھی کسی سیاسی مسئلہ کو حل کرنا چاہتے تو آپس میں ہی مشورہ کر لیتے تھے۔نہ یورپ اور افریقہ والوں سے پوچھتے اور نہ امریکہ والوں کو جانتے تھے۔مگر جہاں تک ایشیا کا تعلق ہے سارے کے سارے ایشیائی ممالک بھی مشورہ میں شامل نہ ہوتے تھے بلکہ اس زمانہ میں جو بھی مرکز سیاست ہو تا وہی سیاسی امور کو طے کر لیتا۔جس زمانہ میں ہندوستان ترقی پر تھا جب کبھی کوئی سیاسی گتھی سلجھانے کا موقع آتا یہاں کے راجے آپس