خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 96 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 96

خطبات محمود 96 $1943 مدد مانگ۔تو اور کسی کے پاس جاتا ہی کیوں ہے۔تو اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پڑھتا ہے کہ اے خدا میں نے کسی کے پاس جاکر کیا لینا ہے جبکہ تجھ سا محسن خدا موجود ہے۔مگر جب انسان کی یہ حالت ہو کہ ادھر وہ یہ عہد کر کے ہر دروازہ سے بھیک مانگتا پھرے اور خدا کا عہد توڑ دے تو اسے مد د کیا ملنی ہے لیکن اگر بندہ اللہ تعالیٰ کا ہو جائے تو پھر وہ یقیناً ایسے سامان پیدا کر دیتا ہے کہ اس کے نقصان کی تلافی ہو جائے کیونکہ جو شخص خدا تعالیٰ سے مدد مانگتا ہے خدا اس کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتا۔" (الفضل 2 اگست 1961ء) 1: الفاتحة: 2 2: الفاتحة: 4,3 3: الفاتحة: 6 4: الفاتحة: 5 5 بخاری کتاب الحدود باب كراهية الشفاعة فى الحداذا رفع الى السلطان