خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 307 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 307

$1943 307 (30) خطبات محمود خدا کے لئے اپنے جذبات کی قربانی کرنا جسم اور آرام کی قربانی کرنے سے کم نہیں فرموده 24 دسمبر 1943ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ایک طرف میری آواز آج دور نہیں جاسکتی اور دوسرے مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ لاؤڈ سپیکر بھی خراب ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا۔دوستوں کو معلوم ہے کہ میں نے چند دن ہوئے اخبار میں اعلان کرایا کہ اس دفعہ سوائے ایسے لوگوں کے جن کو اللہ تعالیٰ نے اس قسم کی مقدرت بخشی ہو کہ وہ سفر کے لئے سہولت کے سامان مہیا کر سکتے ہوں یا سوائے ایسے دور کے علاقوں کے رہنے والے لوگوں کے جن کو قادیان آنے کا بہت کم موقع ملتا ہے باقی لوگوں میں سے کمزور ، ضعیف ، بچے اور عور تیں جہاں تک ہو سکے اس سال جلسہ سالانہ پر آنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ بیماریاں تمام دنیا میں اور ہندوستان میں بھی پھیل رہی ہیں اور موسم بھی سخت خراب ہے۔اللہ تعالیٰ کی کسی حکمت کے ماتحت اس سال بارش بہت پیچھے ہو گئی ہے۔اور پنجاب میں قحط کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں۔لوگ کہتے ہیں بنگال کے قحط زدگان کی امداد میں پنجاب نے بہت کم حصہ لیا ہے۔میں نہیں کہہ سکتا یہ بات کہاں تک درست ہے۔جہاں تک غلہ کی فروخت کا سوال ہے گورنمنٹ ہند کہتی ہے کہ پنجاب گورنمنٹ