خطبات محمود (جلد 24) — Page 261
$1943 261 خطبات محمود آنحضرت صلی الم سے اس قربانی کا مطالبہ کرتے تھے جس کا مجھ سے کیا جاتا ہے میں اسے اخلاص نہیں بلکہ عدم علم اور دین کی ناواقفیت سمجھتا ہوں۔ها الشرسة رسول کریم صلی ال نیم کے پڑھے ہوئے نکاح بہت ہی محدود ہیں مگر اب میں دیکھتا ہوں کہ ذہنیت یہ ہو رہی ہے کہ اسلام زندہ رہے یا مرے ، اسلامی علوم پر کتابیں لکھی جاسکیں یا نہ لکھی جاسکیں مگر یہ ضروری ہے کہ ہمارا نکاح خلیفہ پڑھے۔تم میں کون سا ایسا مخلص ہے جو اپنے آپ کو کسی ادنیٰ سے ادنیٰ صحابی پر ترجیح دے سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میری جماعت میں کئی ایسے ہیں جو صحابہ کا رنگ رکھتے ہیں اور ہم اس بات پر ایمان لاتے ہیں۔مگر قربانی کا جو موقع آپ لوگوں کو ملا اس کے پیش نظر کون کہہ سکتا ہے کہ اس نے ادنیٰ سے ادنی صحابی سے زیادہ قربانی کی اور اپنی قوتوں اور طاقتوں کے استعمال کے لحاظ سے کوئی پاگل الله سة ہی کہہ سکتا ہے کہ میں رسول کریم صلی ا تم سے زیادہ ہوں۔حدیثوں میں رسول کریم صلی الی یوم الله سة کے پڑھائے ہوئے نکاح پانچ دس سے زیادہ نہیں ہیں اور عام دعوتوں کو تو جانے دو۔عشرہ مبشرین میں سے ایک رسول کریم صلی للی کم کا عزیز اور ایسا عظیم الشان انسان کہ جس کے متعلق رسول کریم صلی ال ولیم نے فرمایا کہ جب تک عبدالرحمن بن عوف زندہ ہے اسلام برباد نہیں ہو سکتا۔اس کی شادی ہوتی ہے اور رسول کریم ملی ای ام اس سے پوچھتے ہیں کہ کیا تم نے ولیمہ کیا۔1 اگر کسی ایسے شخص سے جس کی کوئی بھی اسلامی خدمت نہیں۔آج میں یہ سوال کروں تو وہ فوراً یہی جواب دے گا کہ اگر میں ولیمہ کرتا تو آپ کو نہ بلا تا۔مگر احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ اس پایہ کے صحابہ بھی رسول کریم صلی الی ایم کو ولیمہ کی دعوتوں میں نہ بلاتے تھے۔حضرت عبد الرحمن بن عوف رسول کریم صلی الی یوم کے عزیز تھے، ہم وطن تھے ، ہم الله سة ہجرت تھے۔پھر عشرہ مبشرین میں سے تھے اور جن کا پایہ اتنا بلند تھا کہ رسول کریم صلی ا ہم نے فرمایا جب تک عبد الرحمن بن عوف زندہ ہے اسلام پر تباہی نہیں آسکتی۔شادی کرتے ہیں اور رسول کریم صلی لیلی کام ان کی شادی کا حال پوچھتے ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس تقریب ہم میں شریک نہ تھے اور پھر دریافت فرماتے ہیں کہ کیا تم نے ولیمہ کیا۔انہوں نے جواب دیا نہیں۔تو آپ نے فرمایا کر دینا چاہیئے خواہ ایک بکری ہی ذبح کر کے کر دیا جائے مگر اس وقت