خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 198 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 198

$1943 198 (20) خطبات محمود تبلیغ احمدیت کا موسم معلوم نہیں کب ختم ہو جائے اس لئے جلد از جلد اپنا کام ختم کر و (فرمودہ 17 ستمبر 1943ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” ہر ایک چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اور اس وقت کے آگے یا پیچھے ہو جانے سے وہ کام جو ٹھیک وقت پر ہونا ہوتا ہے رُک جاتا ہے۔وہی کام جو اپنے وقت پر سہولت سے اور احسن طور پر ہو سکتا ہے اس کے لئے وقت گزر جانے کے بعد بڑی مشکلات پیش آجاتی ہیں۔اور بعض اوقات کوئی کام بالکل بے وقت بھی ہو جاتا ہے مگر اس کے پورا کرنے کے لئے بڑی قربانی کی ضرورت پیش آجاتی ہے۔پھر بھی اس قربانی کے بعد جو نتیجہ نکلتا ہے وہ خرچ کے مقابل میں بہت ہی کم ہوتا ہے۔دیکھو سونا بنانے والے کتنی کوشش کرتے ہیں۔سالہا سال خرچ کئے جاتے ہیں اور لاکھوں روپے سونا بنانے میں کامیاب ہونے کے لئے خرچ کر دیتے ہیں۔پھر ان میں سے بعض لوگ کہہ دیتے ہیں ہم نے کٹھلی بھر سونا بنالیا ہے۔اول تو یہ جھوٹ ہوتا ہے۔مگر ہم فرض کر لیتے ہیں کہ صحیح ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ غیر طبعی طریق کیوں اختیار کیا گیا؟ غیر طبعی طریق اختیار کرنے سے کیا فائدہ حاصل ہوا؟ اگر وہ اتنا ہی وقت جو اُس نے سونا بنانے میں کامیاب ہونے میں لگا یا کسی تجارت پر لگاتا، صنعت و حرفت پر لگاتا اور وہ طریق اختیار کر تاجو