خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 187 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 187

$1943 187 خطبات محمود دل میں دکھ ہو۔تب وہ سچائی نتیجہ خیز ہو سکتی ہے۔مجھے افسوس ہے کہ جماعت نے اس طرف توجہ نہیں کی۔میں نے شروع سال میں جماعت کو کہا تھا کہ اس سال تبلیغ پر خاص زور دینا چاہیئے۔اور ہر فرد کو تبلیغ کرنی چاہیئے۔لیکن چونکہ میں بیمار ہو گیا اور جماعت کو جگانہ سکا اس لئے نتائج پچھلے سال سے کم ہیں۔اب تک آٹھ سو آدمیوں نے بیعت کی ہے حالانکہ گزشتہ سال اس سے دو گنے سے زیادہ بیعت ہوئی تھی۔گویا 40 فیصدی تبلیغ رہ گئی ہے۔حالانکہ زمانہ کے حالات اس سُرعت سے بدل رہے ہیں کہ اگر ہم نے جلدی سے جماعت کو مضبوط نہ کیا تو آئندہ جماعت کو پہلی جماعتوں کے مصائب کے نظارے دیکھنے پڑیں گے اور اس کی ذمہ داری ان ماں باپ پر ہو گی جو آج ہیں اور آئندہ آنے والی نسلیں ان کو ہی کو سیں گی جبکہ انہوں نے اپنی ذمہ داری کو ادا نہ کیا۔پس جہاں اس واقعہ کی شناعت 2 کا اظہار کیا ہے وہاں میں اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ جماعت کے لوگ اپنے فرض کو سمجھیں اور اس جذبہ سے کام کریں کہ اگر ہم نے جلدی نہ کی تو ہم ہلاک ہو جائیں گے۔“ (الفضل 28 ستمبر 1943ء) 1 انجام آتھم روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 282 حاشیہ 2: شناعت: بدی، برائی