خطبات محمود (جلد 23) — Page 94
* 1942 94 خطبات محمود اس وقت تک قبول نہیں ہوتیں۔بے شک دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جو گو خدا کے دیئے ہوئے میں سے دیتے ہیں مگر بہر حال وہ انسان کو کپڑاہی دے سکتے ہیں۔بے شک دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جو گو خدا کے دئے ہوئے میں سے دیتے ہیں مگر بہر حال وہ دوسرے کو مکان ہی دے سکتے ہیں۔بے شک دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جو گو خدا کے دئے ہوئے علم سے دوسروں کو فائدہ پہنچاتے ہیں مگر بہر حال وہ بیماروں کا علاج ہی کر سکتے ہیں۔بے شک دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جو گو خدا کے دئے ہوئے علم سے دوسروں کی حفاظت کے لئے مقدمہ مفت لڑ سکتے ہیں مگر بہر حال وہ مقدمہ ہی بغیر فیس کے لینے کے لڑ سکتے ہیں مگر کوئی انسان دنیا کا ایسا نظر نہیں آسکتا جس کے ہاتھ میں یہ ساری چیزیں ہوں۔کوئی انسان ایسا نہیں جس کے ہاتھ میں دلوں کی تبدیلی ہو ، کوئی انسان ایسا نہیں جس کے ہاتھ میں جذبات کی تبدیلی ہو۔یہ صرف خدا کی ہی ذات ہے جس کے قبضہ و تصرف میں تمام چیزیں ہیں اور جو دلوں اور اس کے نہاں در نہاں جذبات کو بھی بدلنے کی طاقت رکھتا ہے۔پس جب تک مضطر ہو کر دعانہ کی جائے اور جب تک چاروں طرف سے مایوس ہو کر اور خدا پر کامل ایمان رکھ کر دعانہ کی جائے اس وقت تک دعا قبول نہیں ہوتی لیکن جب اس رنگ میں دعا کی جائے تو وہ خدا کے عرش پر ضرور پہنچتی اور قبول ہو کر رہتی ہیں۔پس دعائیں کرو اور اس شرط کو جو دعاؤں کی قبولیت کے لئے خدا تعالیٰ نے ضروری قرار دی ہے مد نظر رکھو۔وقت نازک ہے اور ایک ایک دن قیمتی ہے۔چونکہ وقت زیادہ ہو گیا ہے اس لئے آج میں صرف ایک شرط کے بیان کرنے پر ہی اکتفا کر تا ہوں۔“ 1: النمل: 63 (الفضل 18 اپریل 1942ء) 2 : بخاری کتاب الدعوات باب النوم على الشق الايمن 3 المنذر الثالث معروف بابن السماء کا لڑکا اور حیرہ کا بادشاہ۔(الشعر و الشعراء لا بن قتيبه رجال المعلقات العشر از شیخ مصطفی علابینی 4 : اسد الغابة جلد 3 صفحہ 157 مطبوعہ ریاض1286ھ