خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 564 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 564

* 1942 564 خطبات محمود ایسے لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم بہت وسیع الخیال ہیں۔چلو ان کے جلسہ میں بھی ہو آئیں۔ایسے لوگ ہمارے کام کے نہیں بلکہ ان کے آنے سے نقصان ہو تا ہے کیونکہ بعض مخلص احمدی ان کی مہمان نوازی کی وجہ سے جلسہ میں شامل ہونے سے محروم رہ جاتے ہیں حالانکہ یہ لوگ دراصل مہمان نہیں بلکہ سیاح ہوتے ہیں۔اس قسم کے لوگوں کو یہاں لانے کا کوئی فائدہ نہیں۔جو لوگ ایسے لوگوں کو لاتے ہیں ان کو یہ کہنے میں کیا خوشی ہو سکتی ہے کہ میں بھی ایک آدمی لایا ہوں۔ایسے لوگ آدمی کہاں ہوتے ہیں۔آدمی تو اسے کہتے ہیں جو تحقیق کا مادہ رکھتا ہو۔ایسے لوگ جو اس غرض سے یہاں آتے ہیں کہ لوگوں کو یہ بتائیں کہ وہ بہت وسیع الخیال ہیں اور احمدیوں سے بھی میل جول رکھتے ہیں ان کو لانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ایسے لوگ سیاسی انجمنوں کو زیب دیتے ہیں کیونکہ ان کی غرض یہ ہوتی ہے کہ اندر ہی اندر ایسے وسائل بھی جمع کریں اور جتھے تیار کریں جن سے کسی وقت دوسری قوم میں سیندھ لگا سکیں۔مذہبی جماعتوں کو ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں۔پس جو لوگ تو سچائی کی تلاش کے لئے آنا چاہیں وہ ہمارے سر آنکھوں پر۔لیکن جو اس غرض کو لے کر نہیں آتے وہ اپنے گھر خوش رہیں اور ہم اپنے گھر خوش ہیں۔پھر دوست اپنے ساتھ چلنے والے تمام لوگوں کو اچھی طرح یہ بھی سمجھا دیں کہ یہاں آنا سراسر دینی اغراض کے لئے ہے۔ہر سال سمجھانے کے باوجو د تقریروں کے وقت کئی لوگ باہر پھرتے رہتے ہیں اور باتیں کر کے شور کرتے ہیں۔جب ان سے کہا جائے تو ان کو ساتھ لانے والے احمدی کہہ دیتے ہیں کہ یہ احمدی نہیں۔ہمارے ساتھ آئے ہیں حالا نکہ جب وہ ان کے ساتھ آئے ہیں تو ان پر ان کا اثر بھی ضرور ہو گا اس لئے اس اثر کو استعمال کر کے انہیں اس حرکت سے باز رکھنا چاہئے۔جس کی وجہ سے جماعت کے لوگوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ایسے لوگ جلسہ گاہ کے باہر کھڑے ہو کر آپس میں باتیں کرتے رہتے ہیں۔جس سے شور ہوتا ہے اور تقریریں سننے والے بھی اچھی طرح نہیں سن سکتے اس لئے میں دوستوں کو پھر نصیحت کرتا ہوں کہ وہ یہاں آکر جلسہ گاہ میں آرام سے بیٹھ کر تقریروں کو سنیں۔اگر کوئی بیمار یا کمزور ہے تو اس میں کوئی خوبی کی بات نہیں کہ وہ جلسہ گاہ میں ضرور آئے اور پھر ہر دس منٹ کے بعد