خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 543 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 543

* 1942 543 خطبات محمود ظاہر میں بھی تو تمہارے لئے دونوں جہانوں میں فائدہ ہے اور اگر یہ نعمت تم نے صرف ظاہر میں حاصل کی ہے باطن میں حاصل نہیں کی تو اس صورت میں بھی گو تم نے فائدہ نہیں اٹھایا مگر تمہاری اولادیں مجاوروں کی طرح اس سے فائدہ اٹھائیں گی۔تحریک جدید بھی نیکی کے ایسے ہی عظیم الشان مواقع میں سے ایک بہت بڑا موقع ہے اور امید نہیں کہ آئندہ ایسی شان کے ساتھ ایسی آسان اور سہل تحریک جس میں کثرت سے لوگ شامل ہو سکیں پھر جماعت میں جاری ہو اور اگر آئندہ کوئی تحریک جاری کی گئی تو وہ ایسی سہل نہیں ہو گی بلکہ اسے سخت مشکل بنادیا جائے گا اور اس میں تلخیاں کثرت سے پیدا کر دی جائیں گی تاکہ ان تلخیوں اور مشکلات کو اٹھا کر ہی بعد میں آنے والوں کو تمہارے برابر ثواب حاصل ہو سکے۔بہر حال آج جس سہولت اور آسانی سے لوگ اس عظیم الشان تحریک میں حصہ لے کر اپنے رب کو راضی کر سکتے ہیں۔اس سہولت اور آسانی سے وہ کسی اور تحریک میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔اب گاڑی چھوٹنے والی ہے۔تم جلدی اس میں سوار ہو جاؤ ایسانہ ہو کہ رہ جاؤ اور بعد میں اپنی غفلت اور محرومی پر پچھتاؤ۔وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک اس تحریک میں حصہ نہیں لیا وہ اب بھی اس تحریک میں حصہ لے سکتے ہیں اور جیسا کہ میں بتا چکا ہوں وہ کچھ چندہ اس تحریک کے ختم ہونے کے بعد بھی ادا کر سکتے ہیں۔اسی طرح وہ لوگ جنہوں نے اس تحریک میں حصہ تو لیا مگر اپنی طاقت سے کم حصہ لیا ہے میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی کمی کو پورا کر لیں اور اپنے چندے کی فہرست کو دیکھ کر گزشتہ سالوں کی کمی کو نمایاں اضافوں کے ساتھ پورا کریں۔مجھے معلوم ہے کہ کئی لوگ ایسے ہیں جن کی صرف پچاس ساٹھ روپے تنخواہ ہے مگر انہوں نے اس تحریک میں ہر سال سو سو روپیہ چندہ دیا ہے اور کئی لوگ ایسے بھی ہیں جن کی دو سو روپیہ تنخواہ ہے مگر انہوں نے صرف دس یا بیس روپے چندہ دیا ہے۔ایسے لوگوں کے لئے بھی وقت ہے کہ وہ اپنی کمی کو پورا کر لیں۔یاد رکھو ! چھلکا کام نہیں آسکتا مغز کام آتا ہے۔اسی طرح نام کام نہیں آسکتا حقیقت کام آیا کرتی ہے۔بے شک ایسے لوگوں نے ظاہری قواعد کو پورا کرتے ہوئے تحریک جدید میں اپنا نام لکھوالیا ہے مگر ثواب ہم نے نہیں دینا بلکہ خدا نے دینا ہے اور خدا جانتا ہے کہ چندہ اپنی طاقت کے مطابق دیا گیا ہے یا