خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 514 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 514

$1942 514 (38) خطبات محمود تحریک جدید سال نہم کا آغاز (فرمودہ 27 نومبر 1942ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔احباب کو معلوم ہے کہ مجھے قریباً بیس دنوں سے نقرس کا پاؤں میں شدید دورہ ہے۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ تین چار دنوں سے اس میں بہت کچھ تخفیف ہو چکی ہے اور کل سے کسی قدر پاؤں بھی زمین پر رکھا جانے لگا تھا لیکن بہر حال چونکہ میں چل نہیں سکتا تھا اور چلنا تو کیا بیٹھنا بھی میرے لئے کچھ دن قریب نا ممکن تھا۔سوائے اس کے کہ تکیہ لگا کر اور سہارا لے کر بیٹھوں۔اس لئے پہلے تو میں نے یہ ارادہ کیا کہ اب جو تحریک جدید سال نہم کے اعلان کا وقت آیا ہے تو میں ایک مضمون لکھ کر اس کا اعلان کر دوں۔لیکن پھر میرے ذہن میں بعض تاریخی واقعات اس قسم کے آئے کہ بعض جرنیلوں نے میدانِ جنگ میں نقرس کے درد کی حالت میں فوجوں کی کمان کی ہے اور پالکیوں میں لیٹے لیٹے لوگوں کو احکام دیئے اور فتوحات حاصل کی ہیں۔پس میرے دل نے کہا کہ گو یہ ایک تکلیف دہ امر ہے کہ انسان دوسروں کے کندھوں پر چڑھ کر آئے اور بظاہر یہ ایک معیوب سافعل معلوم ہوتا ہے لیکن بہر حال جبکہ ہمارا مقابلہ بھی دشمن سے ایک جنگ کے رنگ میں ہی ہے اگر چہ یہ جسمانی نہیں بلکہ روحانی جنگ ہے اور پہلے انبیاء نے بھی کہا ہے کہ آخری زمانہ میں خدا تعالیٰ کے فرشتوں اور شیطان کی آخری جنگ ہو گی تو کوئی وجہ نہیں کہ اگر دنیوی جنگیں نقرس کے حملہ میں پالکیوں میں بیٹھ کر لڑی گئی ہیں تو میں بھی اسی رنگ میں شامل نہ ہوں۔چنانچہ میں نے فیصلہ کیا کہ اس تکلیف کے باوجود میں خود