خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 463 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 463

* 1942 463 خطبات محمود تحریک جدید کے مبلغ کام کے لئے تیار ہو سکیں، ہمیں پتہ لگ جائے کہ ہم نے دنیا سے کس طرح معاملہ کرنا ہے اور اس نے ہم سے کس طرح کرنا ہے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ جماعت کے مخلصین کو توفیق دے کہ وہ اس آواز پر لبیک کہہ سکیں اور پھر ان کو استقلال کے ساتھ کام کرنے کی توفیق بخشے اور ایسی طرز پر اپنی باتیں لوگوں تک پہنچانے کی توفیق دے کہ وہ ہدایت کا زیادہ موجب ہوں اور ٹھو کر کاموجب صرف انہی لوگوں کے لئے ہوں جن کے لئے ازل سے ٹھو کر مقدر ہے۔آمین یا رَبِّ الْعَالَمِنینَ۔(اس وقت تک قریباً اڑھائی تین سو کی رقم آچکی ہے جو صرف قادیان کے دوست جن میں سے اکثر کی طرف سے ابھی کوئی وعدہ نہیں آیا ہمیشہ کی طرح دوسروں سے بڑھ کر رہنے کی کوشش کریں گے۔اور بیرونی دوست ان سے بڑھ کر اپنے اخلاص کا ثبوت دینے کی کوشش کریں گے۔ایک الفضل کے خطبہ نمبر کی قیمت 2/8 ہے اور ایک سن رائز کی ہندوستان کے لئے قیمت۔/4 ہے)۔“ (الفضل 22 اکتوبر 1942ء) 1: در ثمین اردو صفحہ 54۔نظارت اشاعت ربوہ 2: طبقات ابن سعد جلد 3 صفحہ 255 مطبوعہ بیروت 1985ء 3 الْبَدَايَة وَ النَّهَايَة جلد 8 صفحه 126 مطبوعہ بیروت 2001ء :4 تاریخ الخمیس جلد 2 صفحہ 301 مطبوعہ بیروت زیر عنوان ذكر خلافة معاوية بن يزيد