خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 450 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 450

$1942 450 (34) خطبات محمود اصرار اور تکرار کے ساتھ اجتماعی طور پر جبر فرموده 16 اکتوبر 1942ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔احمدیت کی جائے ”ہماری جماعت کو اللہ تعالیٰ نے اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے جو ہتھیار بخشا ہے وہ تبلیغ ہے۔تلوار کا جہاد ہمارے لئے کم سے کم اس زمانے میں مقرر نہیں ہے۔کم سے کم اس زمانہ میں ہمارے لئے مقرر نہیں ہے میں نے اس لئے کہا ہے کہ جہاد کے متعلق جو پیشگوئیاں اور احکام ہیں وہ وقتی ہیں۔جہاد سیف بھی خدا تعالیٰ کے دائمی احکام میں سے ایک حکم ہے اور خدا تعالیٰ کے دائمی احکام منسوخ نہیں ہوا کرتے ، ملتوی ہو سکتے ہیں۔اسی طرح جہاد کا حکم حالات کے مطابق ملتوی ہو سکتا ہے، منسوخ نہیں ہو سکتا۔جس قسم کے حالات میں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام گزرے یا آپ کے قریب کے زمانہ کے لوگ گزر رہے ہیں ضروری نہیں کہ یہ حالات ہمیشہ اسی طرح رہیں۔آج اگر تلوار کے ساتھ احمدیوں کو مجبور نہیں کیا جاتا کہ وہ اپنے دین کو چھوڑ دیں تو کون کہہ سکتا ہے کہ کل ایسے حالات پیدا نہ ہوں گے کہ کسی ملک میں اسے مٹانے کے لئے تلوار نہ اٹھائی جائے گی اور پھر وہاں احمدیت ہو گی بھی ایسے زور کی کہ وہ مخالفت علمی نہ کہلا سکے گی بلکہ حقیقی مخالفت کہلائے گی اور اس وقت مقابلہ تلوار کے ساتھ ہی ضروری ہو گا۔پس آج ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کل احمدیت کے لئے کیا حالات ظاہر ہوں گے اور کیسی مشکلات اسے پیش آئیں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی یہی فرمایا ہے کہ ع عیسی مسیح جنگوں کا کر دے گا التوا 1 آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ قیامت تک کے لئے جنگوں کو منسوخ کر دے گا۔التوا