خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 323 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 323

خطبات محمود 323 * 1942 میں پڑنے سے بچالیتا ہے۔جھوٹ، فریب، دغا، کپٹ، بغض اور کینہ سے اپنے آپ کو بچالیتا ہے وہ بھی مسلم ہے کیونکہ اس نے اپنی جان کو سلامتی عطا کی اور وہ مسلم ہے کیونکہ اس نے اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اور اطاعت میں یہ کام کیا۔پھر جو شخص اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے انبیاء کی اطاعت اور فرمانبر داری کرتا ہے وہ مسلم ہے۔جو شخص ان کی باتوں پر عمل کرتا ہے وہ مسلم ہے جو شخص اپنی قوم کے لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے وہ مسلم ہے۔جو شخص اپنے ہمسایوں اور رشتہ داروں کو امن دیتا اور فساد اور خونریزی ان کے لئے پیدا نہیں کرتا وہ مسلم ہے مگر جو شخص اس کے خلاف عمل کرتا ہے وہ غیر مسلم ہے۔چاہے وہ دن رات اپنے آپ کو مسلم کہتا رہے کیونکہ نام کے ساتھ کوئی چیز بدل نہیں جاتی۔ہم دیکھتے ہیں بچے بعض دفعہ ایسی حالت میں جبکہ ان کے ہاتھ میں کوئی چیز نہیں ہوتی کھیلتے ہوئے دوسرے بچے کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ دیتے ہیں اور کہتے ہیں لو میں تمہیں آم دیتا ہوں تم کھالو یا پیسہ دیتا ہوں تم لے لو۔حالانکہ ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہو تا۔اب بچوں کا ایسا فعل ایک مذاق کے طور پر تو کام آسکتا ہے۔یہ فائدہ تو ہو سکتا ہے کہ ماں باپ یا بھائی وغیرہ ہنس پڑیں یا جس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر ایسا کہا جاتا ہے وہ ہنس پڑے اور سمجھے کہ مجھ سے مذاق کیا گیا ہے لیکن اس سے کوئی حقیقی فائدہ نہیں ہو سکتا۔خیالی طور پر تم کسی کو دنیا کی بادشاہت بھی بخش دو تو اس کے حالات میں کوئی تغیر نہیں آئے گا لیکن حقیقی طور پر اگر تم کسی کو ایک پیسہ بھی دے دو تو وہ اس سے فائدہ اٹھالے گا۔پس تم بھی اگر صرف اسلام کے نام سے کام لو تو تم دنیا کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے لیکن اگر تم اسلام کے مفہوم کے مطابق تھوڑا سا بھی عمل کرو تو بہت کچھ فائدہ حاصل کر سکتے اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچاسکتے ہو۔کوئی شخص سارا دن اپنے آپ کو مسلم مسلم کہتا رہے تو اللہ تعالیٰ کا قرب اسے حاصل نہیں ہو سکتا لیکن اگر وہ خدا تعالیٰ کی خاطر ایک منٹ بھی ذکر الہی کے لئے بیٹھ جاتا یا خدا تعالیٰ کی صفات پر غور کرتا ہے تو ایسا انسان خدا تعالیٰ کا مقرب ہو جائے گا۔گو وہ روزانہ صرف ایک منٹ ہی ذکر الہی کرے مگر سارا دن اپنے آپ کو مسلم مسلم کہنے سے کچھ نہیں بن سکتا۔ایک شخص اگر رات دن اپنے آپ کو مسلم مسلم کہتا رہتا اور اپنی مسلمانی کے نعرے لگاتارہتا ہے تو الله س اس کے ان نعروں اور اپنے آپ کو مسلم قرار دینے سے اسے محمد صلی ال نیم کا قرب حاصل نہیں