خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 322 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 322

$1942 322 (24) خطبات محمود احمدی نوجوانوں کو نصیحت (فرمودہ 31 جولائی 1942ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں بیماری اور کمزوری کی وجہ سے آج زیادہ بول نہیں سکتا۔صرف اختصاراً جماعت ما المدرسة کے دوستوں کو عام طور پر اور نوجوانوں کو خصوصیت کے ساتھ اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم میں رسول کریم صلی للی نیم پر ایمان لانے والوں کے دو نام رکھے گئے ہیں، ایک مومن اور ایک مسلم۔مسلم نام قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے ما تحت حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ سے اس امت کا رکھا گیا ہے اور مومن بھی ایک تاریخی نام ہے جو ہر اس جماعت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی لائی ہوئی صداقتوں پر ایمان لاتی ہو۔اگر ہمارے نوجوان صرف ان ناموں کو ہی اپنے سامنے رکھیں تو ان کی زندگیوں کی کایا پلٹ سکتی ہے۔مسلم کے معنے ہیں فرمانبردار اور مسلم کے معنے ہیں تکالیف سے نجات دینے والا یعنی جنگ و فساد کو دور کرنے والا۔جو شخص دنیا میں سلامتی پیدا کرتا ہے اور سلامتی کی باتوں پر عمل کرتا اور سلامتی کا ہی لوگوں کو وعظ کرتا ہے وہ مسلم ہے۔اسی طرح جو شخص فرمانبرداری اور اطاعت کی روح اپنے اندر پیدا کرتا ہے وہ مسلم ہے۔پہلا تعلق انسان کا اللہ تعالیٰ کی ذات سے ہوتا ہے۔پس وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار بن جاتا ہے وہ مسلم ہوتا ہے کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے احکام کے آگے اپنے آپ کو کلیۂ ڈال دیتا ہے اور یہی اسلام کی توجیح اور اس کی صحیح تشریح ہے۔دوسرا تعلق انسان کا اپنی ذات سے ہوتا ہے۔پس جو شخص اپنی ذات کو فتنوں میں پڑنے سے بچالیتا ہے۔شرارتوں میں پڑنے سے بچالیتا ہے۔بد دیانتیوں،خیانتوں اور ظلموں وہ