خطبات محمود (جلد 22) — Page 81
$1941 81 خطبات محمود رہتا ہے۔پس جتنا زیادہ کوئی استغفار کرے اتنا ہی زیادہ وہ خدا تعالیٰ کی شان کو سمجھنے والا ہے اور اتنا ہی زیادہ وہ اس کا فرمانبر دار ہے۔پس ہر وقت استغفار کرتے رہو اور توبہ میں لگے رہو۔اور روحانیت کے گرے ہوئے کھنڈرات یعنی پیغامی جو تم کو نظر آتے ہیں ان کو دیکھ کر عبرت حاصل کرو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت بھی ان کو تقویٰ پر قائم نہ کر سکی اور ان کے دلوں میں احمدیت کے نام لیواؤں کا بغض اتنا بڑھ گیا کہ یہ ہر انسان کے ساتھ حسن ظنی کر سکتے ہیں مگر احمدیت کے نام لیواؤں کے ساتھ نہیں کر سکتے۔جب غیر احمدیوں کے کفر کا سوال آتا ہے تو یہ کہتے ہیں کہ اگر کسی میں 99 وجوہ کفر کی اور ایک ایمان کی ہو تو پھر بھی اس کے متعلق حسن ظنی سے کام لینا چاہئے اور اسے کافر نہیں کہنا چاہئے۔مگر ہمارے متعلق اگر 99 وجوہ حسن ظنی کی اور ایک بد ظنی کی ہو تو اس وقت بھی یہ امام ابو حنیفہ کا یہ قول بالکل بھول جاتے ہیں اور بدظنی سے کام لیتے ہیں۔یہ حالت کیوں ہوئی؟ محض اس وجہ سے کہ ان کی طرف سے کوئی اندرونی گستاخی ہوئی جس سے یہ اللہ تعالیٰ کی نصرت سے محروم ہو گئے۔اور یاد رکھو! کہ ایسے خطرات میں تم بھی اور میں بھی گرفتار ہو سکتا ہوں۔پس استغفار کرتے رہو اور اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے رہو تا وہ اس مقام سے بچائے اور ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے۔" (الفضل 5 مارچ 1941ء) ہمیشہ بد