خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 6 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 6

* 1941 6 خطبات محمود خریدار پیدا کرنے سے ہی ادا ہو سکتی ہے۔جلسہ سے قبل مجھے یہ رپورٹ ملی تھی کہ قادیان کے لوگوں نے اپنی ذمہ داری کو اس بارہ میں ادا نہیں کیا۔یہاں سینکڑوں نسخے لگنے چاہئیں تھے کیونکہ یہاں تعلیم زیادہ ہے اور لوگوں میں قرآن کریم کو سمجھنے کی اہلیت زیادہ ہے۔مگر ابھی یہاں کے دوستوں نے اس طرف توجہ نہیں کی انہیں جلد سے جلد اپنے فرض کو ادا کرنا چاہئے۔اس کے بعد میں نئے سال کے متعلق دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اس سال انہیں خصوصیت کے ساتھ پیغامیوں میں تبلیغ کرنی چاہئے۔میں نے پچھلے سال بھی اس کے متعلق تحریک کی تھی مگر وہ دورانِ سال تھی اور گو بعض دوستوں نے اس طرف توجہ کی مگر ایسا اچھا کام نہیں ہوا۔بعض دوستوں نے نئے نئے مضامین لکھے ، بعض نے تبلیغ کی اور ان میں سے بعض نے بیعت بھی کی مگر ان کی تعداد بہت کم تھی۔میرا اندازہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ دس بارہ بیعت میں شامل ہوئے ہیں اور گو پیغامیوں کی تعداد بھی تین چار ہزار ہی ہے اور اسی لحاظ سے ان میں سے احمدی ہو سکتے ہیں۔مگر میرے نزدیک یہ تعداد کافی نہیں ہے اور اگر ہم پوری طرح ان پر ٹوٹ پڑیں اور سارا زور لگا کر تبلیغ کریں تو جلد از جلد کامیابی ہو سکتی ہے۔ان میں ایک طبقہ تو ایسا ہے جو بہت بگڑ چکا ہے اور اس کی حالت ایسی ہے اب میرے نزدیک ان کی اصلاح ناممکن ہے انہوں نے اپنے دل کو بہت گندہ کر لیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں پر انہی کے دلوں کے تیار کردہ تالے لگا دیئے ہیں۔انہوں نے سچائی کو قبول کرنے سے ایسا اعراض کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل نے بھی ان سے منہ موڑ لیا ہے اور جب تک ان کے اندر نئی تبدیلی نہ پیدا ہو، نئے سلمان ان کی ہدایت کے پیدا نہ ہوں ان کو ہدایت نہیں ہو سکتی۔لیکن ایک طبقہ ان میں ایسا بھی ہے جو واقعی دل میں اپنے آپ کو ہدایت پر کو ہدایت پر سمجھتا ہے اور صداقت سمجھ کر اسے اختیار کئے ہوئے ہے۔یہ طبقہ خود بھی گمراہ ہے اور دوسروں کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ان لوگوں کا حق ہم پر مقدم ہے اور جماعت کو ان کی ہدایت