خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 531 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 531

* 1941 531 خطبات محمود گناہ کیا، فلاں کیا۔اس پر اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ دیکھو میرا بندہ جب میں نے اس پر احسان کیا تو اتنا دلیر ہو گیا کہ خود بخود اپنے گناہ گنوا رہا ہے اور فرمائے گا کہ جاؤ ان کے بدلے بھی دس دس نیکیاں تمہیں دیں۔تو اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے۔صرف مانگنے کی ضرورت ہے اور اس سے بہت زیادہ انعامات مانگنے چاہئیں۔جب انسان مانگنے جائے تو ڈرے نہیں۔پس خوب دعائیں کرو کہ ہمیں قومی طور پر یہ مقام حاصل ہو جائے۔اس کے لئے خوب دعائیں کرو۔خواہ ماتھے رگڑے جائیں کبھی کو تاہی نہ کرو اور اس مقام کے لئے خصوصیت سے دعائیں مانگو کہ ہم بحیثیت جماعت اپنے رب سے راضی ہو جائیں اور ہمارا رب ہم سے بحیثیت جماعت راضی ہو جائے۔میں اخبار والوں کو بھی ہدایت کرتا ہوں کہ جلد سے جلد یہ اعلان کر دیں اور پھر بھی چوکٹھے میں نمایاں طور پر اس کا بار بار اعلان کرتے رہیں۔اس ہفتہ کی جمعرات کو پہلا روزہ رکھا جائے پھر پیر کو پھر جمعرات کو اسی طرح سات روزے پورے کئے جائیں۔" (الفضل 9 نومبر 1941ء) وو 1 مسلم کتاب الصیام باب اِسْتِحْبَابِ صَوْمِ سِتَّةِ أَيَّامٍ 2 السيرة الحلبية جلد 3 صفحه 106-107 مطبوعہ مصر 1935ء تاریخ طبری الجزء الثالث صفحہ 247 تا 249 دار الفکر بیروت 1987ء مرقس باب 12 آیت 17۔پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 1994ء 5 التوبة : 100 6 بخاری کتاب الرقاق باب الصراط جسر جہنم 7 الذاريات: 57 8 صحیح مسلم کتاب الایمان باب آخر اهل النار خروجًا