خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 500 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 500

* 1941 500 (29) خطبات محمود خدا تعالیٰ کے ہر قانون کو رحمت سمجھو اور اس سے بچنے کی کوشش نہ کرو فرمودہ 26 ستمبر 1941ء) تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد سورۃ الرحمن کی حسب ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔يمَعْشَرَ الْجِنَّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ تَنْفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ فَانْفُذُوا لَا تَنْفُذُونَ ج الَّا بِسُلْطَنٍ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِ بْنِ يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِنْ نَاءٍ، وَ تُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرْن۔۔فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِ بْنِ 1 یوں تو مسلمان کے سارے ہی خطبے قرآن کریم کے مطالب پر ہی مبنی ہوتے ہیں کیونکہ اسلام میں جو کچھ ہے اور احمدیت میں جو کچھ ہے وہ یا تو نص صریح سے قران کریم سے ملتا ہے یا استدلالات سے قرآن کریم سے نکلتا ہے اور بہر حال قرآن کریم کی تعلیم کا نچوڑ اور خلاصہ ہوتا ہے۔مگر رمضان شریف کی نسبت کے لحاظ سے میں نے مناسب سمجھا کہ رمضان کے خطبات میں قرآن کریم کی کسی نہ کسی آیت پر پڑھا کروں تاکہ وہ بھی ایک قسم کا درس بن جائے۔گو اس طرح خطبہ پڑھا جائے تو سارے رمضان میں چار ہی آیات آتی ہیں مگر قرآن کریم کی چار آیتیں بھی چاروں کوٹ کی برکتیں اپنے اندر رکھتی ہیں اور بعض اکیلی اکیلی آیات یا مختصر سورتوں کے متعلق رسول کریم صلی ایم نے فرمایا ہے کہ وہ نصف قرآن کے برابر یا