خطبات محمود (جلد 22) — Page 299
* 1941 300 خطبات محمود اسے ایک نور عطا کرتا ہے اور رسول کریم صلی یا نیلم کے معجزات کی طرح اسے بھی معجزات عطا کرتا ہے۔جب وہ کسی کو موسیٰ کہتا ہے تو اس کے لئے حضرت موسیٰ علیہ السلام جیسے حالات بھی پیدا کرتا ہے۔جب کسی کو نوح کہتا ہے تو اس کے دشمنوں کی ہلاکت کے سامان بھی پیدا کر دیتا ہے۔تم کو جب الہام ہوتا ہے کہ تو محمد ہے، موسیٰ ہے، نوح ہے، تو ساتھ کوئی چیز بھی ان انبیاء جیسی ملتی ہے یا نہیں؟ اس نے کہا کہ ملتا ملاتا تو کچھ نہیں صرف نام ہی ملتا ہے۔آپ نے فرمایا کہ بس یہی ثبوت ہے اس امر کا کہ شیطان تمہارے ساتھ مذاق کرتا ہے، خدا تعالیٰ کی طرف یہ الہام نہیں۔اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ نام عطا ہوتے تو وہ اس کے ساتھ ان نبیوں والے نشان بھی عطا کرتا۔معلوم ہوتا ہے کہ یہ شیطان ہے جو تمہیں دھوکا دیتا ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرما دیا ہے کہ شیطان دھوکا دیا کرتا ہے لیکن خدا تعالیٰ سچے وعدے کرتا ہے۔2 غرض ترقیات کے زمانہ میں کئی ایسے لوگ پیدا ہو جاتے ہیں جو دعوے کو ترقیات کا ایک ذریعہ سمجھ کر ایسے دعوے کر دیا کرتے ہیں۔یہ گویا اس مامور الہی کی صداقت پر نفوس کی شہادت ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے زمانے میں بھی ایسے دعوے اس بات کا ثبوت تھے کہ ان لوگوں کے نفس تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کو کامیابی حاصل ہو گئی ہے ورنہ انہیں ایسا دعویٰ کرنے کا خیال بھی نہ آتا اور اگر وہ نیک نیتی سے دعوے کرتے ہیں تو انہیں ایسے خواب نہ آتے کیونکہ جب تک عمدہ اور خوش نما نظارہ محرک نہ ہو ایسے خواب نہیں آتے۔کئی ایسے مدعیان اپنے اشتہار وغیرہ مجھے بھجواتے رہتے ہیں۔پرسوں کی ڈاک میں بھی ایک ایسا اشتہار آیا۔اس میں ایک مدعی نبوت دوسرے کا جواب لکھ رہا ہے اور دوسرا دوسرا پہلے کو اپنا مرید بتا اپنا ا مرید بتاتا ہے اور لکھتا۔کہ تو نے میری بیعت کی تھی۔ایسے پاگل لوگوں کی باتوں کا اثر گو عام طور پر نہیں ہے وہ اسے اپنا مرید ظاہر ر کرتا ہے ہوتا تاہم ایسے خیالات چونکہ پیدا ہوتے رہتے ہیں اور بعض نام نہاد صوفی بھی ایسی