خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 295 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 295

* 1941 296 (19) خطبات محمود جھوٹے مدعیان نبوت اور مدعیان الوہیت کی حالت فرمائی:۔(فرمودہ 27، جون 1941ء) ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل آیات کی تلاوت وَمَا اخْتَلَفْتُمْ فِيْهِ مِنْ شَيْءٍ فَحْكُمُةَ إِلَى اللهِ ذَلِكُمُ الله رَبِّي عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أَنِيْبُ فَاطِرُ ط السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ جَعَلَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا وَ مِنَ الْأَنْعَامِ أَزْوَاجًا يَذْ قُكُمْ فِيْهِ لَيْسَ ج ج كَمِثْلِهِ شَيْءٍ وَهُوَ السَّمِيعُ البَصِيرُ۔لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَ يَقْدِرُ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ 1۔۔اس کے بعد فرمایا:۔“ اللہ تعالیٰ کے قوانین بہت سے ہیں جو اس نے جاری فرمائے ہیں۔ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جب اس کی بارش نازل ہوتی ہے تو جہاں دانے اگتے ہیں، پھل اور سبزیاں پیدا ہوتی ہیں، درخت بڑھتے اور کھیتیاں لہلہاتی ہیں جن سے انسان فائدہ اٹھاتے ہیں، وہاں قسم قسم کی گندی روئید گیاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔چنانچہ ہمارے ملک میں ایک ایسی ہی روئیدگی بکثرت ہوتی ہے جسے پنجابی میں“ پر بہیڑا کہتے ہیں۔یہ اتنی جلدی پیدا ہو جاتا ہے کہ رات کو جس جگہ کچھ بھی نظر نہیں آتا بارش کے بعد دن چڑھنے تک وہاں بیسیوں ”پر بہیڑے“ پیدا ہو جاتے ہیں۔یہ بالعموم روڑیوں یعنی میلے کے