خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 63 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 63

$ 1940 63 6 خطبات محمود کوشش کرو کہ جتنا ہم زمین میں پھیلیں اس سے زیادہ آسمان میں پھیلیں تشهد فرمودہ 22 مارچ 1940ء) ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔دنیا میں جتنی بڑائیاں ہیں وہ سب کی سب نہایت چھوٹے بیجوں سے پیدا ہوئی ہیں۔آم کے کتنے بڑے بڑے درخت کتنی چھوٹی چھوٹی گٹھلیوں سے پیدا ہوتے ہیں، بیری کے درخت کتنی چھوٹی گٹھلیوں سے پیدا ہوتے ہیں، یوکلپٹس کے درخت کتنے چھوٹے پودوں سے ، پیدا ہوتے ہیں، بڑ کے درخت کے بیج کا دانہ کتنا چھوٹا ہوتا ہے، یہی حالت انسانوں میں بھی ہے مگر بہت سے لوگ ایسے ہیں جو بڑے ہو کر چھوٹے ہونے کی حالت کو بھول جاتے ہیں۔عام طور پر بڑے آدمی چھوٹوں کو دیکھ کر نہایت حقارت سے کہہ دیتے ہیں کہ یہ لوگ کیسے نادان ہیں مگر ان کو یاد نہیں رہتا کہ وہ خود کبھی ان جیسے ہی بلکہ ان سے بھی زیادہ نادان تھے۔ایک ترقی کے اعلیٰ مقام پر پہنچا ہوا انسان اپنے ماتحت کو جو ترقی کے لئے قربانی کر رہا ہوتا ہے اور ترقی کے ابتدائی زمینوں پر قدم مار رہا ہو تا ہے کیسی حقارت سے کہہ دیتا ہے کہ وہ کتنا چھوٹا آدمی ہے اور اسے یاد نہیں رہتا کہ کبھی وہ اس سے بھی نیچے تھا اور اسے کیا معلوم ہے کہ اس کا وہ ماتحت ترقی کرتے کرتے اس سے بھی آگے نہیں نکل جائے گا۔