خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 46 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 46

46 $ 1940 5 خطبات محمود دینی اور دنیاوی کاموں میں ہمیشہ سچ اختیار کرو (فرمودہ 15 مارچ 1940ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔انبیاء کی جماعتوں کی علامتوں میں سے ہمیشہ ایک علامت راست بازی ہوتی ہے اور یہ علامت ایسی ہے جو اپنی ذات میں بہت ہی اہمیت رکھتی ہے۔اگر ایک طرف اس کے ذریعہ جماعت کی عزت بڑھتی ہے دوسری طرف اس سے تبلیغ کے لئے بھی رستے کھلتے ہیں۔مگر بہت لوگ ہیں جو راست بازی کی قدر کو نہیں سمجھتے۔خصوصاً عورتوں میں یہ مرض بہت زیادہ ہے۔مردوں میں بھی ہے مگر عورتوں میں بالخصوص زیادہ ہے۔وہ بات کرتی ہیں تو اس کا کوئی نہ کوئی پہلو ضرور چھپا لیتی ہیں یا اگر بات منہ سے نکل جائے تو تحقیقات کے وقت اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہیں۔مردوں میں بھی اس زمانہ میں یہ مرض کافی مقدار میں ہے کیونکہ یہ زمانہ مداہنت اور نفاق کا زمانہ ہے۔تہذیب کے معنے آجکل یہ سمجھے جاتے ہیں کہ بات کرنے والا دوسرے کے خیالات کا اس حد تک خیال رکھے کہ سچائی بھی چھپانی پڑے تو اس سے دریغ نہ کرے۔ایک دوست کے متعلق جو انگلستان میں تبلیغ کرنے کے بعد واپس آئے ہیں کسی نے سنایا کہ وہ کہتے تھے وہاں ایک گلی سے دوسری گلی میں جانے تک سات بار جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔وہاں رواج ہے کہ جب کسی سے ملتے ہیں تو موسم کا حال ضرور دریافت کرتے ہیں۔پہلا سوال عام طور پر یہی ہوتا ہے کہ