خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 403 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 403

$1940 402 خطبات محمود وہ سارے کا سارا رسول کریم صلی نیلم کی صداقت کا ثبوت ہے اسی طرح قرآن سارے کا سارا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی سچائی کا ثبوت ہے۔قرآن سارے کا سارا حضرت عیسی علیہ السلام کی سچائی کا ثبوت ہے۔قرآن سارے کا سارا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ثبوت الله سة ہے جس طرح قرآن سارے کا سارا رسول کریم صلی علیم کی صداقت کا ثبوت ہے۔اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا تھا کہ كَانَ خُلُقُهُ القُرآنُ _5 یعنی قرآن اور محمد صلی ال یول میں کوئی فرق نہیں بلکہ قرآن کی ہر آیت محمد صلی للی نیم کی صداقت ثابت کرتی ہے۔پس جماعت میں بیداری پیدا کرو، انہیں دینی اور مذہبی مسائل سکھاؤ، انہیں دوسروں کے خیالات کو پڑھنے دو اور اگر وہ خود نہیں پڑھتے تو خو دا نہیں پڑھ کر سناؤ اور پھر ان کے ہر اعتراض کا انہیں جواب بتاؤ، مگر بالعموم ایک غلطی یہ کی جاتی ہے کہ اپنے جواب کو تو مضبوط رنگ میں بیان کیا جاتا ہے اور دوسروں کے اعتراض کو بو دا کر کے پیش کیا جاتا ہے۔نتیجہ ہوتا ہے کہ جب لوگ اصل اعتراض کو دیکھتے ہیں تو خیال کر لیتے ہیں کہ ہمارے لوگ بھی جھوٹ بولتے ہیں۔یہ طریق بالکل غلط ہے تمہیں چاہیے کہ مخالف کی دلیل کو پوری مضبوطی سے بیان کرو اور اس کا کوئی پہلو بھی ترک نہ کرو تا اپنے اور بیگانے یہ نہ کہہ سکیں کہ اعتراض کے ایک حصہ کو تو لے لیا گیا ہے اور دوسرے حصوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔میں ایک دفعہ لاہور گیا اور وہاں مذہب کی ضرورت ” پر میں نے ایک تقریر کی۔ابتدائی تقریر میں میں نے بیان کیا کہ مذہب پر آجکل کیا کیا حملے کئے جارہے ہیں اور کون کون سے اعتراضات کئے جاتے ہیں جن کی رو سے یہ ثابت کیا جاتا ہے کہ دنیا کو مذہب کی ضرورت نہیں۔اس کے بعد میں نے ان تمام اعتراضات کے جواب دیے۔اسی دن شام کو یا دوسرے دن ایک ایم اے کا غیر احمدی سٹوڈنٹ مجھے ملنے کے لئے آیا اور کہنے لگا میں نے کل آپ کی تقریر سنی ہے آپ نے جو اعتراضات بیان کئے تھے وہ تو اتنے زبر دست تھے کہ میں نے سمجھا کہ جتنے اعتراض مذہب پر کئے جاتے ہیں وہ سب کے سب بیان کر دیے گئے ہیں مگر آپ کے بعض جوابات سے میری تشفی نہیں ہوئی۔میں نے اسے کہا کہ اپنی تشقی کو