خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 35 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 35

1940 35 خطبات محمود ایک دینار میں اسے دے دیا۔پس اب بکر ابھی حاضر ہے اور دینار بھی۔رسول کریم صلی اللی کم اس سے بہت ہی خوش ہوئے اور آپ نے اس کے لئے دعا فرمائی کہ خدا تجھے برکت دے۔صحابہ کہتے ہیں اس دعا کے نتیجہ میں اسے ایسی برکت ملی کہ اگر وہ مٹی میں بھی ہاتھ ڈالتا تو وہ سونا بن جاتی اور لوگ بڑے اصرار سے اپنے روپے اسے دیتے اور کہتے کہ یہ روپیہ کہیں تجارت پر لگا دو۔7 غرض کروڑوں کروڑ روپیہ اسے آیا۔تو اچھی طرح خرچ کرنے سے بھی مال بڑھتا ہے۔مال بڑھنے کی صرف یہی صورت نہیں ہوتی کہ ایک کے دو بن جائیں بلکہ اگر تم ایک روپیہ کا کام اٹھنٹی میں کرتے ہو تو بھی تمہارے دو بن جاتے ہیں۔بلکہ اگر تم روپیہ کا کام اٹھنی میں کرتے ہو اور ایک روپیہ زائد بھی کمالیتے ہو تو تمہارے دو نہیں بلکہ چار بن جائیں گے۔پس صرف یہی کوشش نہیں ہونی چاہئے کہ مالی قربانیوں میں زیادتی ہو بلکہ اخراجات میں کفایت کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے اور میں کارکنوں کو بالخصوص اس طرف توجہ دلا تا ہوں کہ وہ ایک روپیہ کا کام اٹھنٹی میں کرنے کی کوشش کیا کریں۔غرض اب جو ہمارے پاس جماعت موجود ہے، اب جو ہمارے پاس روپیہ ہے ، اب جو ہمارے پاس تبلیغی سامان ہیں ، اب جو ہمارے دنیا میں مشن قائم ہیں، اب جو ہماری تعلیم اور اب جو ہماری تربیت ہے ان سب کو نیا بیچ متصور کر کے آئندہ پچاس سال میں ہمیں جماعت کی ترقی کے لئے سر گرم جد و جہد کرنی چاہئے تا کہ آئندہ پچاس سال میں موجودہ حالت سے ہماری تعداد بھی بڑھ جائے ، ہمارا مال بھی بڑھ جائے، ہمار اعلم بھی بڑھ جائے، ہماری تبلیغ بھی بڑھ جائے اور اُسی نسبت سے بڑھے جس نسبت سے وہ پہلے پچاس سال میں بڑھا۔اگر ہم اس رنگ میں کوشش نہیں کریں گے تو اُس وقت تک ہماری نئی فصل کبھی کامیاب نہیں کہلا سکتی۔مگر یہ کام ویسا ہی ناممکن ہے جیسے آج سے پچاس سال پہلے نظر آتا تھا۔پھر اُس وقت خدا کا ایک نبی کھڑا تھا، بیشک اُس وقت کوئی احمدی نہ تھا مگر خدا کا نبی دنیا میں موجود تھا جو اس پیغام کو لے کر دنیا میں کھڑا تھا مگر آج وہ نبی ہم میں موجود نہیں اور اس وجہ سے ہماری آواز میں وہ شوکت نہیں جو اُس کی آواز میں شوکت تھی۔پس آج ہمیں اُس سے زیادہ آواز بلند کرنی پڑے گی اور ہمیں اُس سے زیادہ قربانیاں کرنی پڑیں گے۔اس کے لئے دعائیں بھی کر و اور اللہ تعالیٰ کے دروازہ کو کھٹکھٹاؤ