خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 34 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 34

* 1940 34 خطبات محمود نہ دکھائیں جیسے پہلی پچاس سالہ فصل کے نتائج نکلے تو ہماری الْحَمْد بے معنی اور ہماری إِيَّاكَ فن نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْن جھوٹی ہو جاتی ہے۔پس میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس جلسہ کے بعد ان کو اپنی نئی ذمہ داریاں بہت جوش اور توجہ کے ساتھ ادا کرنی چاہئیں۔اب ہماری پہلی فصل کے جو نتائج رونما ہوئے ہیں ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ اگر اس سے زیادہ نہیں تو کم سے کم اتنے ہی گئے نتائج نئی فصل کے ضرور رو نما کر دیں اور اگر پہلے ایک سے لاکھوں ہوئے تو آج سے پچاس سال کے بعد وہ کروڑوں ضرور ہو جائیں۔اگر آج سے پچیس سال پہلے جماعت دس بارہ گنے بڑھی تھی تو اگلے پچیس سال میں کم سے کم دس بارہ گنے ضرور بڑھ جانی چاہئے مگر یہ کیونکر ہو سکتا ہے جب تک ہر احمدی کیا مرد اور کیا عورت اور کیا بچہ اور کیا بوڑھا اور کیا کمزور اور کیا مضبوط اپنے ذمہ یہ فرض عائد نہ کرلے کہ میں احمدیت کی ترقی کے لئے اپنے اوقات صرف کروں گا اور اپنی زندگی کا اولین مقصد اشاعت دین اور اشاعت احمدیت سمجھوں گا۔اسی طرح علمی طور پر کب ترقی ہو سکتی ہے جب تک ہماری جماعت کا ہر فرد دین سیکھنے اور دینی باتیں سننے اور پڑھنے کی طرف توجہ نہ کرے۔اسی طرح مالی قربانی میں کب ترقی ہو سکتی ہے جب تک ہماری جماعت نہ صرف قربانیوں میں بیش از بیش ترقی کر لے بلکہ اپنے اخراجات میں بھی دیانتداری سے کام لے۔مال ہمیشہ دونوں طرح سے بڑھتا ہے۔زیادہ قربانیوں سے بھی بڑھتا ہے اور زیادہ دیانتداری سے خرچ کرنے سے بھی بڑھتا ہے۔رسول کریم ملی ایم نے ایک دفعہ ایک شخص کو ایک دینار دیا اور فرمایا جا کر قربانی کے لئے کوئی عمدہ سابکر الا دو۔اس نے کہا بہت اچھا۔تھوڑی دیر کے بعد وہ حاضر ہوا اور کہنے لگا یار سول اللہ ! یہ بکر اموجود ہے اور ساتھ ہی اس نے دینار بھی رسول کریم صلی ال نیم کو واپس کر دیا۔رسول کریم صلیالی میں حیران ہوئے اور فرمایا یہ کس طرح؟ وہ کہنے لگا یا رسول اللہ ! مدینہ میں شہر کی وجہ سے چیزیں گراں ملتی ہیں۔میں دس بارہ میل باہر نکل گیا۔وہاں آدھی قیمت پر بکرے فروخت ہو رہے تھے۔میں نے ایک دینار میں دو بکرے لے لئے اور واپس چل پڑا۔جب میں آرہا تھا تو راستہ میں ایک شخص مجھے ملا اسے بکرے پسند آئے اور کہنے لگا اگر فروخت کرنا چاہو تو ایک بکرا مجھے دے دو۔میں نے ایک بکرا