خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 271 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 271

$1940 270 خطبات محمود حضرت مسیح موعود علیہ السلام رسول کریم صلی علیم کے ظل ہیں۔یوں تو ظل پہلوں کے بھی ہوتے رہے ہیں مگر اس ظلیت کے معنے صرف مشابہت کے ہوا کرتے تھے جیسے حضرت عیسیٰ علیہ السلام الیاس کے ظل تھے مگر ظل کے یہ معنے نہیں تھے کہ وہ الیاس کے ماتحت تھے۔وہاں ایک تابع ہو سکتا تھا جو ظل نہ ہو اور ایک ظل ہو سکتا تھا جو تابع نہ ہو۔عیسی ظل تھے الیاس کے مگر الیاس کے تابع نہ تھے بلکہ تابع وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ہی تھے۔تو ظلیت اور اتباع الگ الگ چیزیں ہوا کرتی تھیں۔ظلیت کے معنے صرف “اس جیسا کے ہوا کرتے تھے جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے خبر دی کہ میرے بعد ایک میرے جیسار سول آئے گا۔اب اس سے مر اور سول کریم صلی لی نام تھے مگر رسول کریم صلی الی یوم حضرت موسی کے تابع نہیں تھے۔پس پہلے انبیاء میں یہ تو ہو سکتا تھا کہ ایک نبی کسی دوسرے نبی کا ظل تو ہو مگر تابع نہ ہو یا تابع تو ہو مگر ظل نہ ہو جیسے حضرت عیسی علیہ السلام تابع تھے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مگر وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ظل نہیں تھے۔اسی طرح وہ ظل تھے الیاس کے مگر وہ ان کے تابع نہ تھے بلکہ تابع حضرت موسیٰ علیہ السلام کے تھے۔مگر یہاں جو خبر دی گئی ہے کہ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ اس میں کام بھی وہی رکھا گیا ہے جو محمد صلی للی یکم نے کیا اور نام بھی وہی رکھا گیا ہے جو آپ کا تھا کیونکہ وَ أَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ۔وہی رسول پھر آخرین میں مبعوث ہو گا اور “ وہی رسول ” کے معنے یہی ہو سکتے ہیں کہ صفات بھی ویسی ہوں گی ، کام بھی وہی ہو گا اور نام بھی وہی ہو گا۔گو یا صفات کے لحاظ سے وہ ظل ہو گا ر سول کریم صلی الی یوم کا اور کاموں کے لحاظ سے وہ تابع ہو گارسول کریم صلی ای کم کا۔جس طرح وہ نمازیں پڑھا کرتے تھے اسی طرح یہ نمازیں پڑھے گا، جس طرح وہ روزے رکھا کرتے تھے اسی طرح یہ روزے رکھے گا، جس طرح وہ زکوۃ دیا کرتے تھے اسی طرح یہ زکوۃ دے گا، جس طرح وہ احکام الہیہ پر چلتے تھے اسی طرح یہ احکام الہیہ پر چلے گا۔یہ تابعیت ہے جو اسے رسول کریم صلی الی ایم کی حاصل ہو گی اور دوسری طرف جو آپ کی خصلتیں ہوں گی وہی اس کی خصلتیں ہوں گی اور جو آپ کے اخلاق ہوں گے وہی اس کے اخلاق ہوں گے اور یہ اس کے ظل ہونے کا ثبوت ہو گا۔مگر حضرت عیسی علیہ السلام نے الیاس والے کام نہیں کئے۔