خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 235 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 235

خطبات محمود سال بھر کی دعا کی ضرورت ہو گی۔235 $ 1940 پس دعا اور چیز ہے اور انابت اور چیز۔روزانہ اپنی پیش آمدہ ضروریات کے لئے جب انسان خد اتعالیٰ کے حضور جھکتا ہے تو گو اس کے دل میں یہ یقین اور تو کل ہو تا ہے کہ کام سب خدا نے ہی کرنے ہیں لیکن وہ ان کو اتنا اہم نہیں سمجھتا کہ خدا تعالیٰ کے دامن کو پکڑلے اور کہے کہ میں اس وقت تک نہیں ہٹوں گا جب تک میرا مقصد پورا نہ ہو لے اور دعا دراصل یہی ہوتی ہے کہ جب کوئی امر انسان خدا تعالیٰ سے منوانا چاہے تو پھر اس وقت تک ہے نہیں جب تک خدا تعالیٰ اس کی مراد کو پورانہ کر دے۔پس یہ ایک شدید غلطی ہے جو عام طور پر لوگوں کے اندر پائی جاتی ہے کہ وہ دعا اور انابت میں فرق نہیں کرتے۔قرآن کریم نے دعا اور انابت کو الگ الگ رکھا ہے چنانچہ ایک مقام پر تو فرماتا ہے کہ انيبُوا إلى رَبَّكُمْ - 1 اور دوسرے مقام پر فرماتا ہے اُدعُو في أَسْتَجِبْ لَكُمْ - 2 انابت ہمارے دل میں ہر وقت ہوتی ہے اور ہم ہر وقت اس سے کام لے سکتے ہیں۔مثلاً ہمیں پیاس لگتی ہے تو ہم دل میں کہتے ہیں کہ اللہ میاں آپ ہی ہمیں پانی پلا سکتے ہیں حالانکہ نوکر بھی موجود ہوتا ہے اور پانی بھی گھڑوں میں موجود ہوتا ہے اور ہم نوکر کو پانی لانے کے لئے کہہ بھی دیتے ہیں۔ہم کیوں دل میں کہتے ہیں کہ اے اللہ تو ہی پانی پلا سکتا ہے۔اس لئے تو ہی مجھے پانی پلا۔اس لئے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نوکر بھی اللہ تعالیٰ نے ہی دیا ہے اور وہ اگر پانی پلائے گا تو اللہ تعالیٰ کے ارادہ اور اس کے منشاء کے ماتحت ہی پلائے گا یا اگر نو کر نہ ہو اور بیوی موجود ہو تو ہم اسی کو کہہ دیں گے کہ ہمیں پانی پلانا مگر اس کے ساتھ ہی ہمارے دل میں یہ یقین ہو گا کہ پانی پلانے والا خدا ہی ہے۔اگر وہ نہ چاہے تو بیوی بچوں یا نوکروں کی کیا طاقت ہے کہ کسی کو پانی کا ایک گھونٹ بھی ے سکیں۔پس ایسی حالت میں یہی ہوتا ہے کہ ایک طرف ہم اپنے کسی نوکر یا بیوی بچے کو آواز دیتے ہیں اور دوسری طرف خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کر لیتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ فضل نازل کرنے والا وہی ہے مگر ہم یہ نہیں کرتے کہ سجدے میں گر جائیں اور کہیں کہ ہم اس وقت تک اپنا سر نہیں اٹھائیں گے جب تک خدا ہمیں پانی نہیں پلائے گا۔یہ انابت بعض دفعہ ایک سیکنڈ کی ہوتی ہے اور بعض دفعہ کچھ زیادہ وقت بھی لے لیتی ہے مگر بہر حال اس کا سلسلہ