خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 218 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 218

$ 1940 218 17 خطبات محمود صرف اعتراض کرنا کافی نہیں غیر مبائعین مقابلہ میں قبولیت دعا کا نشان دکھائیں (فرمودہ 5 جولائی 1940 ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: 26 مئی 1940ء کو بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ میں ایک تقریر کرتے ہوئے میں نے بیان کیا تھا کہ :۔” مجھے تو یقین کامل ہے کہ اگر انگریز سچے طور پر توحید کا اقرار کر کے مجھ سے دعا کی درخواست کریں تو اللہ تعالیٰ ان کی فتح کے سامان پیدا کر دے گا۔” 1 جو لوگ روحانی امور سے ناواقف ہیں اور ان باتوں سے بالکل جاہل ہیں ان کا ایسی باتوں پر تمسخر اور ہنسی کرنا کوئی بعید امر نہیں اور اس سے قبل میں یہ بھی کہہ چکاہوں کہ :۔ا بھی ان کے دماغ اس مقام پر نہیں آئے کہ وہ اس حقیقت کو سمجھیں بلکہ اس وقت اگر کسی انگریز کے سامنے میری اس تقریر کا یہ حصہ رکھ دیا جائے تو وہ کہے گا کہ یہ کوئی پاگل ہے جو پاگل خانے سے چھوٹ کر آیا ہے۔کیا ہماری حفاظت کے لئے ہمارے پاس توپ خانے اور بحری بیڑے