خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 203 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 203

$ 1940 203 16 خطبات محمود جماعت احمدیہ کی کامیابی کا صحیح راستہ (فرمودہ 28 جون 1940ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”ہر ایک شخص اور ہر ایک کام کے لئے خدا تعالیٰ نے ایک رستہ مقرر کیا ہوا ہے اور چونکہ دنیا میں مختلف نوعیت کے کام اور مختلف لوگ ہیں اس لئے مختلف کاموں اور مختلف مقامات میں رہنے والے انسانوں کے لئے مختلف رستے ہوتے ہیں۔مثلاً ایک شخص کسی مکان کی طرف جانا چاہتا ہے اور وہ اس مکان کے شمال کی طرف رہتا ہے تو اس مکان تک پہنچنے کے لئے اس کا رستہ جنوب کی طرف ہو گا اور ایک شخص جو اس مکان کے جنوب کی طرف رہتا ہے اور وہ اس مکان کی طرف آنا چاہے تو اس کا رستہ شمال کی طرف ہو گا۔اسی طرح مشرق میں رہنے والا اگر اس مکان کی طرف آنا چاہتا ہے تو اس کا رستہ مغرب کی طرف ہو گا اور مغرب میں رہنے والا اس مکان کی طرف آنا چاہتا ہے تو اس کا رستہ مشرق کی طرف ہو گا۔مکان ایک ہے لیکن مختلف آدمیوں کے لئے اس تک پہنچنے کے رستے مختلف ہیں۔شمال کے ساکن کے لئے جنوب کی طرف جانا ضروری ہے اور جنوب کے ساکن کے لئے شمال کی طرف جانا ضروری ہے۔اسی طرح مشرق کے ساکن کے لئے مغرب کی طرف جانا ضروری ہے اور مغرب کے ساکن کے لئے مشرق کی طرف جانا ضروری ہے۔کسی اور غیر معلوم مکان کے ذکر کی کیا ضرورت ہے ؟ اپنی نمازوں کو ہی دیکھ لو ہندوستان کے عام آدمی بوجہ اپنی جہالت اور ناواقفیت کے