خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 193 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 193

خطبات محمود 193 $ 1940 پس دعائیں کرو اور کرتے چلے جاؤ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ مظلوم کو طاقت دے، اس کی کمر کو قوت بخشے ، اس کے دماغ کو مضبوط بنائے اور اس کے اعضاء میں ایسی طاقت بھر دے کہ وہ ظالم کے ہاتھ کو بہادری سے روک سکے۔ساتھ ہی تم ظالم کے لئے بھی دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ اسے ہدایت دے اور اسے ظلم، دھوکا، فریب اور دغا سے بچائے۔پس ہر ایک کے لئے دعا کرو تاخد اتعالیٰ کا فضل دنیا کی ہر قوم پر نازل ہو کیونکہ ایمان کسی ایک قوم کا حصہ نہیں بلکہ انگریز اور فرانسیسی اور جرمنی اور اطالوی اور روسی اور جاپانی سب اس کے حصہ دار ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ کوئی قوم بھی اس سے محروم رہے مگر ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ کوئی قوم ظالم بن کر دنیا کو تباہ کر دے۔“ (الفضل 18 جون 1940ء) 1 الفضل 26 جولائی 1938ء 2 صحیح بخارى كتاب النكاح باب يقل الرجال ويكثر النساء 3 العنكبوت :3 4 تذکرہ صفحہ 240 طبع چہارم 5 بخاری کتاب الاكراه باب يمين الرجل لصاحبه انه اخوه (الخ)