خطبات محمود (جلد 21) — Page 150
$1940 150 خطبات محمود نے اس تمام لوہے کو لیا اور اس سے ٹینک اور جہاز وغیرہ بنالئے۔اتحادیوں کے پاس لوہا زیادہ تھا مگر اس کی زیادتی ان کے کس کام آسکتی تھی جب تک وہ ٹینکوں اور ہوئی جہازوں وغیرہ میں تبدیل نہ ہو جاتا۔اس غلطی کی وجہ سے انہیں یہ خیال رہا کہ ہم جرمنی کو آگے بڑھنے نہیں دیں گے مگر ان کا یہ خیال غلط ثابت ہوا۔اب اتحادی بیلجیئم اور ہالینڈ وغیرہ پر الزام لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہوں نے ہٹلر پر کیوں اعتبار کیا اور کیوں یہ سمجھ لیا کہ وہ ان کی غیر جانبداری کا احترام کرے گا۔حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ خود اتحادی بھی یہی خیال کرتے تھے کہ جر منی بیلجیئم اور ہالینڈ کے راستہ سے حملہ آور نہیں ہو گا ورنہ انہیں چاہیئے تھا کہ ان کے سامنے بھی ميجينو لائن بناتے مگر فرانس نے بیلجیئم کی حد تک میجینو لائن بناکر اسے چھوڑ دیا اور یہ سمجھ لیا کہ ایک دفعہ تو جر منی بیلجیئم کی راہ سے حملہ آور ہو چکا ہے مگر آئندہ اس راہ سے نہیں آئے گا۔پس یہ خود بھی یہی سمجھتے تھے کہ جر منی اس راستہ سے حملہ آور نہیں ہو گاور نہ وہ علاقہ کیوں بالکل ننگا پڑا ہوا تھا اور اگر ان کے دل میں ذرہ بھر بھی شبہ ہو تا تو وہ ضرور اس کا کوئی نہ کوئی انتظام کرتے۔جب جرمنی نے عملی طور پر اس راستہ سے حملہ کر دیا تو گو یہ اس حملہ کو روکنے کے لئے تیار نہ تھے ان کے پاس ابھی سامان بھی مکمل نہیں تھا لیکن تمام دنیا میں چونکہ یہ شور پڑا ہوا تھا کہ برطانیہ اور فرانس چھوٹی چھوٹی قوموں کو لڑائی کے لئے ابھار تو دیتے ہیں مگر خود ان کی کوئی مدد نہیں کرتے انہوں نے سمجھا اس وقت ہمیں فوری طور پر ہالینڈ اور بیجیئم کی مدد کرنی چاہیئے اور اس اعتراض کو دور کرنا چاہیئے جو تمام دنیا میں ہم پر کیا جاتا ہے کہ ہم مدد کا وعدہ تو کر دیتے ہیں مگر عملی رنگ میں کوئی مدد نہیں کرتے حالانکہ اگر کبھی بد نامی سے بے پرواہ ہونے کا کوئی وقت ہو سکتا تھا تو یہی وقت تھا اور برطانیہ اور فرانس کا فرض تھا کہ وہ اس اعتراض کی ذرہ بھر بھی پرواہ نہ کرتے اور اپنی جگہ سے ایک انچ بھی نہ ہلتے جب تک تیار نہ ہو جاتے مگر وہ اس وقت ایک رو میں بہہ گئے اور انہوں نے کہا لوگ ہم پر اعتراض کرتے ہیں کہ ایسے سینیا پر حملہ ہوا مگر تم نے کوئی مدد نہ کی، البانیہ پر حملہ ہوا مگر تم نے کوئی مددنہ کی، آسٹریا پر حملہ ہوا مگر تم نے کوئی مدد نہ کی، فن لینڈ پر حملہ ہوا مگر تم نے کوئی مدد نہ کی، چیکوسلواکیا پر حملہ ہوا مگر تم نے کوئی مدد نہ کی، پولینڈ پر حملہ ہوا مگر تم نے کوئی مدد نہ کی، ڈنمارک پر حملہ ہوا مگر تم نے