خطبات محمود (جلد 21) — Page 10
$1940 10 خطبات محمود ایک ہاتھ موجود ہے جو اس ہاتھ کو پکڑ لیتا ہے جو کسی دوسرے کو مارنے کے لئے اٹھتا ہے اور ایک آواز موجود ہے جس کے سامنے اور تمام آوازیں دب جاتی ہیں۔پس اس وجہ سے دوسروں کی نسبت ہماری جماعت لڑائی جھگڑوں اور ان کے خطرناک نتائج سے بہت حد تک محفوظ رہتی ہے اور وہ جو فیصلہ کر لیتا ہے کہ میں نے ضرور لڑنا ہے اُس کا پہلا قدم یہ ہوتا ہے کہ وہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر ہم سے جدا ہو جاتا ہے اور جب وہ ہمارے نظام سے آزاد ہو جاتا ہے تو پھر جو جی چاہے کرنے لگ جاتا ہے لیکن اس قسم کے لوگ بھی جماعت سے الگ ہو کر فتنہ پیدا کرنے کی اُسی وقت جرآت کر سکتے ہیں جب تک ہماری جماعت زیادہ پھیلی ہوئی نہ ہو۔ورنہ جب جماعت دنیا میں کثیر تعداد میں پھیل جائے گی تو اُس وقت اس قسم کے مفسد اور فتنہ پر داز بھی سمجھ جائیں گے کہ اب ہمارا باہر نکلنا بھی مفید نہیں کیونکہ ہر طرف احمدی ہی احمدی ہیں۔پس لازم وہ اندر رہیں گے اور جب اندر رہیں گے تو خواہ ان کی پوری اصلاح نہ ہو بہر حال ان کا فتنہ ایک نظام کی وجہ سے دبار ہے گا اور وہ دنیا کے لئے زیادہ مضر ثابت نہیں ہوں گے۔پس میں دوستوں کو ان کے اس فرض کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں۔“ الفضل 19 جنوری (1940 1 بخاری کتاب المغازى باب حجة الوداع