خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 1 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 1

$ 1940 1 1 خطبات محمود رسول کریم صلی لی ایم کی ایک اہم وصیت جس کی اشاعت ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے فرمودہ 5 جنوری 1940ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: 66 میں چونکہ گزشتہ ایام میں انفلوئنزا کی تکلیف سے بیمار رہا ہوں بلکہ ابھی تک گلے میں بہت سی خراش باقی ہے اس وجہ سے نہ تو میں اونچا بول سکتا ہوں اور نہ ہی زیادہ دیر تک بول سکتا ہوں۔لیکن چونکہ اب ایک نئے سال کا شروع ہے اور نیا سال اپنے ساتھ نئی امنگیں اور نئے ارادے لے کر آیا کرتا ہے اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ باوجو د تکلیف اور بیماری کے خطبہ میں ہی پڑھاؤں تا کہ آئندہ سال کے متعلق جماعت کو اس کے فرائض کی طرف توجہ دلا سکوں۔اس سال جلسہ سالانہ پر ایک چھوٹا سا اشتہار میری طرف سے شائع ہوا ہے جس میں رسول کریم صلی علی ایم کی ایک وصیت درج ہے جو آپ صلی ا ہم نے اپنی وفات کی خبر ملنے پر مسلمانوں کو کی۔وہ وصیت یہ ہے کہ اِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَغْرَاضَكُمْ حَرَامٌ عَلَيْكُمْ كَحُرُمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا - 1 یعنی مكه مكرمه میں حج کے ایام میں جو عزت خدا نے حج کے دن کو دی ہے وہی عزت تم آپس میں ایک الله