خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 607 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 607

خطبات محمود ۶۰۷ * ۳۸ سال ۱۹۳۹ء سورۃ فاتحہ روحانی دولت کا نہ ختم ہونے والا خزانہ ہے میں نے جو کچھ سیکھا اسی سے سیکھا (فرموده ۲۹ دسمبر ۱۹۳۹ء بمقام قادیان) تشہد تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - د بعض معترضین یہ اعتراض کرتے رہتے ہیں کہ خطبہ جمعہ سے پہلے میں ہر دفعہ سورۃ فاتحہ کی ہی تلاوت کیوں کرتا ہوں اور ان کے اعتراض کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر دفعہ سورۃ فاتحہ کی تلاوت کرنے سے خواہ مخواہ وقت ضائع ہوتا ہے لیکن حق یہ ہے کہ مجھے تو سارے قرآن کریم کی سمجھ ہی اسی سورۃ سے آئی ہے اور اس کے متعلق اللہ تعالیٰ ہمیشہ ایسے انکشافات کیا کرتا ہے کہ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے جو کچھ سیکھا ہے اسی سے سیکھا ہے میں نے اس سورۃ کی تفسیر فرشتہ سے سیکھی تھی جس نے کہا کہ مجھے خدا تعالی نے اس لئے بھیجا ہے کہ آپ کو اس کی تفسیر سمجھاؤں اور میں ہمیشہ سے یہ دعوی کرتا آیا ہوں کہ جس شخص کو میری یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کی صداقت میں شبہ ہو وہ میرے سامنے آئے اور سورۃ فاتحہ یا قرآن کریم کے کسی اور حصہ کی تفسیر کرے۔یہ سورۃ ایسی ہے جو ہر مضمون اور ہر صداقت کی طرف ہمیں لے جاتی ہے اهدنا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِم لے کیسی با برکت دُعا ہے کونسا ہنر