خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 590 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 590

خطبات محمود ۵۹۰ سال ۱۹۳۹ء بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ ہماری نیت دینے کی ہے میں سمجھتا ہوں یہ محض ان کے نفس کا کی دھوکا ہے ورنہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ اُن کی نیت دینے کی ہوتی اور سالوں گزر جاتے اور ان کی نیت پوری نہ ہوتی۔بہر حال دو باتوں میں سے ایک ضرور ہے یا تو اُن کی نیت ہی درست نہیں یا یہ ہے کہ انہیں تو فیق ہی نہیں کہ وہ وعدہ کو پورا کر سکیں۔اگر دوسری صورت ہے تو انہیں چندہ لکھوانے کا کوئی حق نہ تھا اور اگر چندہ لکھوانے کے بعد ان کی مالی حالت خراب ہوئی ہے تو اُن کا کوئی حق نہیں کہ وہ معافی نہ لے لیں اور صرف اس خیال میں رہیں کہ ہماری نیت دینے کی ہے جو نیت حالات کے خلاف ہوتی ہے وہ تو کوئی قیمت نہیں رکھتی۔اگر خالی نیت سے ہی کام چل سکتا ہے تو پھر انہیں پانچ دس روپیہ لکھوانے کی کیا ضرورت تھی وہ جرمنی یا روس کا ملک ہی چندہ تحریک میں بخش دیتے۔وہ کہہ سکتے تھے کہ گو روس اور جرمنی ہمارے قبضہ میں نہیں لیکن خدا تعالیٰ کو تو طاقت ہے کہ وہ یہ ملک ہمارے حوالہ کر دے۔پس ہم نے یہ نیت کر لی ہے کہ جب وہ ملک ملیں گے ہم تحریک کے چندہ میں ادا کر دیں گے مگر اس قسم کے ہوائی قلعے تیار کرنے اسلامی تعلیم کے خلاف ہیں۔میرے نزدیک تو ایسے لوگوں کی نیت اور ان کے وعدے ایسے ہی ہیں جیسے کہتے ہیں کہ کوئی راجہ سخت بخیل تھا۔ایک دن اُس کے دربار میں کوئی برہمن چلا گیا اور کہنے لگا مجھے پہن لے دیجئے۔راجہ تو بخیل تھا ہی اُس کا ولی عہد اُس سے بھی زیادہ بخیل تھا۔جب برہمن نے پئن مانگا تو راجہ سخت گھبرایا کہ اب میں کیا کروں کیونکہ برہمن کو کچھ نہ دینا اُس کے وقار کے سخت خلاف تھا۔وہ سوچ میں پڑ گیا اور سوچتے سوچتے اُسے یاد آیا کہ پچھلے سال سرکاری گلے میں سے ایک گائے گم ہوگئی تھی وہی اسے دے دیں۔چنانچہ وہ وزیر سے مخاطب ہو کر کہنے لگا وزیر صاحب! برہمن صاحب پئن مانگتے ہیں انہیں ہم وہ گائے دیتے ہیں جو پچھلے سال ہمارے گلے میں سے گم ہو گئی تھی۔یہ اسے ڈھونڈ لیں تو وہ ان کی ہوگئی۔لڑکے نے جب یہ بات سنی تو اُسے فکر ہوا کہ شائد یہ برہمن اُس گائے کو تلاش ہی کرلے۔وہ کہنے لگا والد صاحب! پچھلے سال کی گمشدہ گائے آپ اسے کیوں دیتے ہیں اسے وہ گائے کیوں نہ دے دی جائے جو پر ارسال مر گئی تھی۔تو یہ تو ویسا ہی وعدہ ہے۔وعدہ کا وقت گزر جاتا ہے دوسرا سال بھی شروع ہو جاتا ہے مگر اُن کا وعدہ پورا ہونے میں ہی نہیں آتا۔میں ایسے لوگوں سے کہتا ہوں کہ تم خواہ مخواہ گنہگار