خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 578 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 578

خطبات محمود ۵۷۸ ۳۶ سال ۱۹۳۹ء تحریک جدید کے بقایا دارا ۳ رمئی ۱۹۴۰ ء تک بقائے ادا کریں یا مُہلت لیں۔فرموده ۱۵/ دسمبر ۱۹۳۹ء) تشہد ،تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : - تحریک جدید سال ششم کا تو میں اعلان کر چُکا ہوں لیکن میں اس سلسلہ میں آج دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ایک خاصی تعداد ایسے دوستوں کی ہے جنہوں نے گزشتہ پانچ سالوں کے چندوں کے متعلق ابھی تک اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔گو جس قدر تحریکیں اس وقت تک ہوئی ہیں ان میں سے تحریک جدید ہی ایک ایسی تحریک ہے جس کے ناد ہندوں اور سستی کرنے والوں کی نسبت چندہ ادا کرنے والوں کی نسبت بہت ہی کم ہے۔یعنی جو لوگ ناد ہند ہیں اُن کی پانچ فیصدی سے دس فیصدی تک اوسط رہتی ہے بلکہ میرا خیال ہے شائد اس سے بھی کم اوسط ہے مثلاً چوتھے سال میں قریباً ایک لاکھ پچیس ہزار روپیہ کے وعدے ہوئے اور ان ایک لاکھ پچیس ہزار روپیہ کا وعدہ کرنے والوں میں سے تین چار ہزار کا وعدہ کرنے والے فوت ہو گئے۔باقی ایک لاکھ بائیس ہزار بلکہ ایک لاکھ بیس ہزار قابل وصول تھا کیونکہ غالباً وفات پانے والوں کے وعدوں کی رقم تین چار ہزار سے زیادہ بنتی تھی اور مجھے یاد پڑتا ہے کہ دفتر والوں نے یہ اطلاع دی تھی کہ جو روپیہ وصول ہونے کے قابل ہے اُس میں سے